-
ہندوستان: نیشنل فلم ایوارڈ تقریب 72 برس کی تاریخ میں پہلی بار دہلی کے بجائے گجرات میں، تنقید کا سلسلہ شروع
Sep ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۷ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں منعقد ہونے والی نیشنل فلم ایوارڈ‘ کی تقریب 72 برس کی تاریخ میں پہلی بار دہلی میں نہیں ہو پائے گی۔ اس سال یہ تقریب گجرات میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
ستیہ نکیتن حادثہ: ’جہاں نیت نہیں، وہاں جوابدہی بھی نہیں‘، راہل گاندھی کا حکومت پر سخت وار
Sep ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۱کانگریس نے پیر کو ستیہ نکیتن میں پی جی کی عمارت منہدم ہونے کے واقعہ پر بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہر بار بی جے پی حکومت کا وہی شرمناک پیٹرن، حادثات سے پہلے روک تھام نہیں، ان کے بعد بیان بازی ہوتی ہے، کچھ چھوٹے افسران پر ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے اور اصل گنہگار جوابدہی سے آزاد رہتے ہیں۔‘‘
-
ایران اور ہندوستان پابندیوں کو غیر مؤثر بنا کر اقتصادی تعاون کی سطح بڑھا سکتے ہیں: صدر پزشکیان
Aug ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۳صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان میں سیاسی، اقتصادی، علمی، ثقافتی اور باہمی دلچسپی کے سبھی شعبوں میں باہمی تعاون کی وسیع گنجائش پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک، پابندیوں کو غیر موثر کرکے دو طرفہ تعاون کی سطح کافی بڑھا سکتے ہیں۔
-
عید میلاد النبی ﷺ: صدر مرمو، مودی، راہل گاندھی سمیت ہندوستانی رہنماؤں کی قوم کو مبارکباد
Aug ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۲ہندوستان کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، راجہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت ملک کے دیگر سرکردہ رہنماؤں نے عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی۔
-
کانگریس ورکنگ کمیٹی کا بڑا فیصلہ؛ نوجوانوں، ایودھیا ٹرسٹ اور چین کے معاملے پر مودی حکومت کو گھیرنے کی حکمتِ عملی تیار
Aug ۱۹, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۴ہندوستان کی حزب اختلاف میں سب سے بڑی پارٹی انڈین نیشنل کانگریس کی ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے بدھ کو نئی دہلی کے اندرا بھون میں منعقدہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی، جس میں نوجوانوں کی صورتحال، پیپر لیک، بے روزگاری، ایودھیا میں رام مندر ٹرسٹ سے متعلق الزامات، چین کے ساتھ سرحدی صورتحال، زرعی و توانائی سلامتی اور ای-20 ایندھن سمیت کئی اہم مسائل پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
-
ہندوستان: لال قلعہ سے نریندر مودی نے کہا "دماغی نکسل"، انسٹاگرام پر بن گئی "دماغی نکسل پارٹی"
Aug ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۸ہندوستان میں کاکروچ جنتا پارٹی کے بعد اب انسٹاگرام پر ایک اور پارٹی بن گئی ہے جس کا نام ہے "دماغی نکسل پارٹی"
-
ہندوستان: 80 واں جشنِ آزادی، تاریخی لال قلعے سے وزیرِ اعظم مودی کا خطاب
Aug ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۴آج ہندوستان میں 80 واں یومِ آزادی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے تاریخی لال قلعے سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
-
ہندوستان میں یوم آزادی کی تیاریاں مکمل، اس بار کیا رہے گا خاص رپورٹ آئی سامنے!
Aug ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۳ہندوستان کے قومی تہوار 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے اس ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی قوم سے خطاب کریں گے۔ سبھی کو اس خطاب کا انتظار ہے، کیونکہ عوام و خواص سننا چاہتے ہیں اس بار ان کی تقریر میں کیا کچھ نیا ہے۔ یومِ آزادی کی تقریب کے لیے سیکورٹی سے لے کر وزیر اعظم کی آمد اور پرچم کشائی تک کا پورا پروگرام طے ہو چکا ہے۔
-
ہندوستان: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ختم، دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
Aug ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۸ہندوستانی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج یعنی جمعرات کے روز اختتام پذیر ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
-
ہندوستان: 1952 کے بعد پہلی بار وزیراعظم اور وزیر داخلہ پارلیمنٹ کے پورے سیشن میں ایوان سے غیر حاضر رہے، کانگریس
Aug ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۹ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ 1952 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے جب کسی مکمل پارلیمانی سیشن کے دوران نہ وزیراعظم اور نہ ہی وزیر داخلہ لوک سبھا یا راجیہ سبھا میں حاضر رہے۔