کیمیا نامی یہ سیریل جواد افشار کی ہدایت کاری میں تیار کیا گیا ہے اور اسے ایران کی فلمی دنیا کا دوسرا سب سے طولانی سیریل بھی کہا جاتا ہے جس کی 50 منٹ کی 110 قسطیں ہیں۔

ایران کی معروف اداکارہ مہراوہ شریفی نیا نے اس میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ اس سیریل میں سماج میں رونما ہونے والے حالات کے گھریلو تعلقات پر پڑنے والے اثرات کو فلمایا گیا ہے۔ ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ کے دوران پیدا ہونے والے حالات نے کیمیا نامی ایک لڑکی اور اسکے والد کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا۔ کیمیا کے گھرانے کو کچھ بڑی اور شیطانی سازشوں کا سامنا ہے اور کیمیا کی پوری کوشش ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کو سازشوں کی گزند سے محفوظ رکھے۔

اس سیریل کو ایران کے شہروں تہران، آبادان اور خرم شہر کے علاوہ جارجیا کے دارالحکومت تفلیس میں بھی فلمایا گیا ہے۔ 

کل ملا کر یہ سیریل ایک بڑا ہی دلچسپ سیریل ہے جسے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پر سکون ماحول میں بیٹھ کر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ سیریل ان دنوں ایران کے وقت کے مطابق دن میں 17:40 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 19:10اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 19:40بجے نشر کیا جا رہا ہے جبکہ اسکے نشر مکرر کو ایران کے وقت کے مطابق رات 21 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 22:30 اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 23 بجے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

Nov ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۲ UTC