ڈرامہ سیریل - گمشدہ
گمشدہ، سماجی موضوعات پر مشتمل ایران کا ایک ڈرامہ سیریل ہے جو2017 میں تیار کیا گیا۔ اس سیریل کو سحر اردو ٹی وی نے اردو میں ڈب کیا ہے۔ اس کی کہانی ایک پیشہ ور فوٹوگرافر لڑکی کے ارد گرد گھومتی ہے جو اپنے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں رہتی ہے مگر اُسے بہت سے غیر متوقع مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ساتھ ہی اس سیریل میں منشیات کے استعمال اور سماج پر اسکے تخریبی اثرات کی بھی خوب منظر کشی کی گئی ہے۔
رضا کریمی کی ہدایت کاری میں یہ سیریل تیار ہوا ہے جو 30 قسطوں پر مشتمل ہے جس میں 34 مرد اور خاتون اداروں نے اپنے ہنر دکھائے ہیں۔
اس سیریل کو ہر شب ایران کے وقت کے مطابق رات 21 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 22:30 اور ہندوستان کے وقت کے مطابق 23 نشر کیا جاتا ہے۔