ڈرامہ سیریل - انسپکٹر علوی
یہ ایک دلچسپ سیریل ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو مجرموں کے خلاف پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی کاروائیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ اس سے خوب لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس سیریل کو ۱۹۴۰ سے ۱۹۵۰ کے دوران ایران میں رونما ہونے والے مختلف واقعات کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جس میں ایک تجربہ کار اور ماہر پولیس افسر کے ذریعے وقوع پذیر ہونے والے مختلف جرائم کا پردہ فاش کیا جاتا ہے جو ہر دیکھنے والے میں خاصی دلچسپی پیدا کر دیتا ہے۔
فارسی میں بنا ہوا یہ قدیمی سیریل پاکستان کے ادارۂ پیام کے ذریعے اردو میں ڈب کیا گیا ہے جس میں اردو زبان کے ماہر فنکاروں اور صدا کاروں نے اپنی آواز دی ہے۔
اس سیریل کو آپ اتوار کے علاوہ ہر روز ایران کے وقت کے مطابق 21:00 پر، پاکستان کے وقت کے مطابق 22:30 اور ہندوستان کے وقت کے مطابق پر23:00 بجے ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔