Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • یہ موبائل بھی غضب کی بلا ہے !!!

اس موبائل نے کیا کچھ نہیں کيا...!

دوستو! اپنے ہاتھوں میں مضبوطی سے جکڑے ہوئے اس عجوبے کی صحت پر کبھی غور کیا ہے آپ نے؟ 

یہ "موبائل" یوں ہی ہٹا کٹا نہیں ہے. اس نے بہت کچھ کھایا پیا ہے.

یہ ہاتھوں پر باندھنے والی گھڑیاں کھا گیا

یہ چِٹھیاں پوسٹ کارڈز اور خط کھا گیا 

یہ ظالم ریڈیو کھا گیا

 ٹیلی ویژن کھا گیا 

 وی سی آر کھا گیا 

کمپیوٹرز تک نہیں چھوڑے اس نے

ٹیپ ریکارڈر کیسٹیں اور مہنگے سے مہنگے کیمرے چبا گیا.

یہ ٹارچ اور لائٹیں کھا گیا.

یہ موبائل دنیا کی ساری کتابیں کھا گیا 

اخبارات نگل گیا لائیبریریاں ہضم کرلیں اس نے محفلیں ڈکار لی ہیں  ٹائپ راٹر کا خون پی گیا

اوررررر اب یہ انسانی رشتے کھا رھا ھے ۔۔۔۔۔۔ 

 تاھم یہ مُعٙمّٙہ ابھی تک حل نہیں ہوا کہ اتنا کُُچھ کھا پی جانے کے بعد بھی یہ اسمارٹ فون کہلاتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔ 

تحقیق جاری ہے...!

(تحریر از نامعلوم)

 

ٹیگس