Aug ۳۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • سپریم کورٹ میں دفعہ 35 اے پر سماعت کشمیرمیں ہڑتال

ہندوستان کی سپریم کورٹ میں دفعہ 35 اے پر سماعت کے دوران ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے اور تمام کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے اور دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

سپریم کورٹ میں آج آرٹیکل 35 اے پر سماعت ہوگی۔ تاہم یہ سنوائی ملتوی کرنے کی مانگ کی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ مقامی میونسیپل انتخابات کے سبب سماعت کو ملتوی کر دیا جائے۔ معاملہ کی سماعت جمعہ کے روز سی جے آئی دیپک مشرا، جسٹس اے ایم خانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جمعرات کے روز مزکورہ معاملہ پرکشمیری رہنماوں کی جانب سے دو روزہ ہڑتال کے اعلان پروادی کشمیر میں روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی۔ ہڑتال کی وجہ سے وادی میں دکانیں، کاروباری مراکزاور تعلیمی ادارے بھی بند رہے جب کہ سڑکوں سے تمام گاڑیاں بھی غیر حاضر رہیں۔

ٹیگس

کمنٹس