ہندوستان: کرناٹک میں ’وندے ماترم‘ کے صرف دو بندگائے جائیں گے۔
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i456352-ہندوستان_کرناٹک_میں_’وندے_ماترم_کے_صرف_دو_بندگائے_جائیں_گے
ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک کی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سرکاری تقریبات میں ’وندے ماترم‘ کے صرف پہلے 2 ’بند‘ گانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
(last modified 2026-09-11T10:39:31+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کرناٹک میں ’وندے ماترم‘ کے صرف دو بندگائے جائیں گے۔

ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک کی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سرکاری تقریبات میں ’وندے ماترم‘ کے صرف پہلے 2 ’بند‘ گانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق وندے ماترم کے صرف پہلے دو بند گائے جانے پر مبنی کرناٹک حکومت کا یہ حکم ریاست میں منعقد ہونے والی سرکاری تقریبات پرنافذ ہوگا لیکن صدرجمہوریہ، نائب صدر، وزیر اعظم، یا گورنر کے شامل ہونے والے پروگراموں کو اس حکم سے باہر رکھا گیاہے۔ کرناٹک میں کانگریس حکومت کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب وزیر اعظم مودی کی قیادت والی بی جے پی کی مرکزی حکومت نے سبھی سرکاری تقریبات میں قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے سبھی چھ ’بند‘ گانے کو لازمی قرار دیا ہے۔

البتہ کرناٹک میں ڈی کے شیوکمار حکومت کے اس حکم میں قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے سبھی چھ’ بند‘ گانے پر مکمل پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ اس حکم میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے تمام چھ بند صرف انہیں سرکاری تقریبات میں گائے جائیں گے جہاں صدر جمہوریہ، نائب صدر، وزیر اعظم، یا گورنرموجود ہوں گے۔

اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے کسی بھی پروگرام میں وندے ماترم‘ کے صرف پہلے دو ’بند‘ ہی گائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی حکومت نے اس سلسلے میں سرکاری ہدایات جاری کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں وندے ماترم کے تعلق سے ایک قانون پاس کیاگیا۔ اس قانون کے تحت ’وندے ماترم‘ گانے کو جان بوجھ کر روکنے، اس میں خلل ڈالنے یا اس کی عوامی سطح پر توہین کرنے کو قابل سزا جرم سمجھا جائے گا۔ اس طرح کے اقدامات پر 3 سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel