Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا نے ایک دن میں ایک ہزار جانیں لیں

ہندوستان کورونا میں سب سے زیادہ مبتلا ہونے والے ممالک کی فہرست میں بدستور تیسرے نمبر پر ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے آج بروز جمعہ کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 64 ہزار 553 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متأثرین کی تعداد 24 لاکھ 61 ہزار191 ہو گئی جبکہ اس دوران ایک ہزار 7 افراد کی جان جانے سے اموات کی کل تعداد 48 ہزار 40 تک جا پہونچی۔

تاہم کورونا سے شفا یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اورایک ہی دن میں 55 ہزار 573 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 17 لاکھ 51 ہزار 556 ہو گئی ہے۔ 

ٹیگس