Sep ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • دنیا کے برتر تعلیمی اداروں میں ایران کی 40 یونیورسٹیاں

تازہ ترین عالمی درجہ بندی ایران کی چالیس جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ٹائمزگلوبل نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی برائے سن دوہزار اٹھارہ انیس جاری کر دی جس میں ایران کی سب سے زیادہ، چالیس یونیورسٹیوں کے نام بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ چالیس ایرانی یونیورسٹیوں میں نوشیروانی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی،امیر کبیر انڈسٹریل یونیورسٹی، شریف انڈسٹریل یونیورسٹی، تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور امام خمینی انٹرنیشنل یونیورسٹی، سر فہرست ہیں۔ہائر ایجوکیشن سروے ٹائمز گلوبل کے مطابق درجہ بندی کے دوران دنیا کے بیانوے ملکوں کے ایک ہزار تین سو چھیانوے اعلی تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا گیا۔ تازہ درجہ بندی میں ترکی کی چونتیس، مصر کی تیس، سعودی عرب کی سات اور متحدہ عرب امارات کی چار یونیورسٹیوں کے نام شامل ہیں۔درجہ بندی کے مطابق دنیا کے دس برتر تعلیمی اداروں میں آکسفورڈ یونیورسٹی، کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کیمبرج، اسٹینفورڈ ، ایم آئی ٹی، پرنسٹن، ہاورڈ ، ییل ، شکاگو اور امپریل کالج لندن کے نام سرفہرست ہیں۔