Jan ۰۵, ۲۰۲۶ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کارکن کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے علاقے الجمیجمہ میں ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ تل ابیب نے اس حملے میں حزب اللہ کے ایک رکن کو نشانہ بنانے کا دعوا کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اتوار کو جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت نے ڈرون حملہ کر کے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے الجمیجمہ میں حزب اللہ کے ایک کارکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب لبنانی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج کے توپ خانے نے عیترون اور بلیدا کے درمیان واقع علاقے المحافر کو فاسفورس کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تل ابیب کی یہ حرکات صیہونی حکومت کی جانب سے اس جنگ بندی معاہدے کی مسلسل اور بار بار کی جانے والی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے جو گزشتہ سال لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان طے پایا تھا۔ اس معاہدے کوایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس کا مقصد لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں کو روکنا تھا لیکن میدانی حقیقت اس کے برعکس ہے اور یہ حکومت ہزاروں بار اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

صیہونی حکومت جنوبی لبنان کے علاقوں پر اپنی روزانہ کی جارحیت جاری رکھنے کے باوجود، امریکہ کے تعاون سے بیروت پر دباؤ ڈال رہی ہے تاکہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ٹیگس