Jan ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے اب وینزویلا کی نائب صدر کو دھمکایا، کہا،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے اور صدر مادورو کی حکومت کے خاتمے کے بعد وینزویلا کی نائب صدر کو دھمکی دی ہے کہ "اگر انہوں نے امریکہ کی شرائط نہیں مانیں تو ان کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔"

سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انتہائی سخت اور دھمکی آمیز لہجہ استعمال کرتے ہوئے وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو دھمکی دی ہے اور  کہا ہے کہ "اگر انہوں نے امریکہ کی شرائط نہیں مانیں تو ان کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔"

وینزویلا کی نائب صدر

 

امریکی میگزین ’دی اٹلانٹک‘ کو دیئے گئے ایک فون انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ "اگر روڈریگز نے وہ نہیں کیا جو امریکہ کے خیال میں وینزویلا کے لیے درست ہے تو ان کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، شاید مادورو سے بھی زیادہ۔" البتہ ٹرمپ کے بیان میں ایک اہم تضاد پایا جاتا ہے۔ خبروں کے مطابق صرف ایک دن پہلے ہی ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روڈریگز سے بات کی ہے اور وہ امریکی شرائط پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے پھر دعویٰ کیا کہ روڈریگز وینزویلا کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے امریکی مشورے پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ خود روڈریگز نے ٹرمپ کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مادورو کی جبری برطرفی پر تنقید کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ انہیں فوری طور پر وینزویلا واپس کرے۔

اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کے ساتھ ایک دیگر انٹرویو میں کہا کہ اگر روڈریگز وہی کرتی ہیں جو ہم چاہتے ہیں تو امریکہ کو وینزویلا میں فوج تعینات کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ٹرمپ کے اس بیان کو دباؤ کی سیاست کی واضح کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ حکومت اب وینزویلا پر حکومت کرنے میں دوہری پالیسی اپنا رہی ہے۔ ایک طرف وہ کھلے عام بات چیت اور تعاون کا مطالبہ کر رہی ہے تو دوسری طرف کھلے عام دھمکیوں کے ذریعے دباؤ ڈال رہی ہے۔ روڈریگز کو دیا گیا انتباہ اسی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس