Sep ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار عالمی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں

بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب نے غاصب صیہونی حکومت کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

حکومت اسرائیل کی ایٹمی طاقت اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کے موضوع پر، آئی اے ای اے کے سیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے عالمی برداری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر مسلسل دباؤ ڈال کر اسے این پی ٹی معاہدے میں شمولیت پر مجبور کرے۔ایران کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کی ایٹمی سرگرمیاں اس خطے اور پوری دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور اس سے برتی جانے والی غفلت قابل مذمت ہے۔ کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ صیہونی حکومت بعض ملکوں کی فوجی اور سیاسی حمایت کے سائے میں اپنے خفیہ ایٹمی پروگرام پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ عمل کر رہی ہے۔عالمی تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب نے عالمی برداری پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کی خطرناک اور غیر محفوظ ایٹمی سرگرمیوں کو برداشت نہ کرے۔

ٹیگس