زیلینسکی صاحب، دنیا اب سرگرداں جوکروں سے تنگ آچکی ہے: سید عباس عراقچی
یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کے جارحانہ بیان پر ایران کے وزیر خارجہ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیلینسکی صاحب، دنیا اب سرگرداں جوکروں سے تنگ آچکی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ کرنے پر وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ولودومیر زیلینسکی سے جتنا ہو سکا انہوں نے اپنے بدعنوان جرنیلوں کی جیبیں بھرنے اور اپنے ملک پر اقوام متحدہ کے چارٹر مخالف اور غیر قانونی حملے کا مقابلہ کرنے کے بہانے امریکی اور یورپی ٹیکس دہندگان کی جیبیں اب تک خوب خالی کی ہیں لیکن دوسری طرف وہ بے شرمی کے ساتھ اقوام متحدہ کے اسی چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر غیر قانونی امریکی حملے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channe
سید عباس عراقچی نے یوکرینی صدر پر سخت طنز کرتے ہوئے لکھا کہ زیلینسکی صاحب، دنیا اب سرگرداں جوکروں سے تنگ آچکی ہے، بیرونی طاقتوں پر منحصر آپ کی کرائے کی فوج کے برخلاف، ہم ایرانی اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں مدد کے لیے غیر ملکیوں سے بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔