Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  •  پاکستان کے نئے سفیر کی  وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ نے تہران میں پاکستان کے نئے سفیر سے ملاقات میں باہمی تعاون ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو تہران میں پاکستان کے نئے سفیر رحیم حیات قریشی سے ملاقات میں کہا کہ تہران نے ہمیشہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کیا ہے۔تہران میں پاکستان کے نئے سفیر نے منگل کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کر کے اپنے کاغذات تقرری پیش کئے۔اس ملاقات میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کے فروغ کی کوشش کریں گے۔