ایران کے تیل کی نئی کھیپ ہندوستان پہنچ گئی۔
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i453103-ایران_کے_تیل_کی_نئی_کھیپ_ہندوستان_پہنچ_گئی
امریکی محاصرے کے باوجود ایران کے تیل کے نئی کھیپ ہندوستان پہنچ گئی۔
(last modified 2026-04-18T10:32:24+00:00 )
Apr ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران کے تیل کی نئی کھیپ ہندوستان پہنچ گئی۔

امریکی محاصرے کے باوجود ایران کے تیل کے نئی کھیپ ہندوستان پہنچ گئی۔

سحرنیوز/ہندوستان    تیل بردار جہازوں کو ٹریک کرنے والی کمپنی ‘ٹینکر ٹریکرز’ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپر آئل ٹینکر درنا، جسے ایران کے خلاف محاصرہ شروع ہونے سے صرف چند گھنٹے قبل آخری بار دیکھا گیا تھا، اب جنوبی ہندوستان کے ساحل پر ٹریکنگ سسٹم (AIS) میں نظر آیا ہے۔ یہ جہاز وہاں ایک ریفائنری کو تقریباً بیس لاکھ بیرل خام تیل پہنچائے گا۔

یہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایران سے حاصل کی جانے والی تیسری تیل کی کھیپ ہے جسے ہندوستان حاصل کر رہا ہے، اور اب تک جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ایران سے ہندوستان کی خریدی ہوئی تیل کی مقدار ساٹھ لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب متعدد باخبر ذرائع نے رویٹرز کو بتایا ہے کہ ہندوستانی ریفائنریز، بمبئی میں قائم آئی سی آئی سی آئی  ICICI بینک کے ذریعے چینی کرنسی یوان میں ایران سے خریدے گئے تیل کی ادائیگی کر رہی ہیں۔