14 ستمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i372614-14_ستمبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے تین لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • 14 ستمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے تین لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کے روز ملک میں کورونا کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار چھے سو انیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار تین سو بیاسی مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ چار ہزار چھے سو اڑتالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو چھپن مریض جان کی بازی ہار گئے اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد تئیس ہزار تین سو تیرہ ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ اب تک تین لاکھ اڑتالیس ہزار تیرہ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ نوے لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جن میں سے نو لاکھ اٹھائیس ہزار کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔