Apr ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • افغانستان: 57 طالبان ہلاک و زخمی

افغانستان کے علاقے بدغیس میں اتحادی فورسز کی بمباری سے 57طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے۔

افغانستان کے صوبے بدغیس میں افغان اور اتحادی فورسز کی بمباری میں طالبان کے 35 جنگجو ہلاک جبکہ22 زخمی ہوگئے

افغان وزارت دفاع کے مطابق افغان فضائیہ اور اتحادی فورسز نے بدغیس کے ضلع بالا مرغابBala Murghab میں گزشتہ رات فضائی کارروائی کی، جس میں دشمن کے ٹھکانوں پر متعدد نشانے لگائے گئے۔

اس کارروائی میں طالبان کی 35 گاڑیوں اور ہتھیاروں کو بھی تباہ کیا گیا، طالبان کی جانب سے افغان فورسز کی کارروائی پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

 

ٹیگس