آبنائے ہرمز کے بارے میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کا اہم بیان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453806-آبنائے_ہرمز_کے_بارے_میں_سپاہ_پاسداران_کی_بحریہ_کا_اہم_بیان
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ غیر ملکیوں کا اس سرزمین اور آبنائے ہرمز میں کوئی حصہ نہیں ہے۔
(last modified 2026-07-09T19:15:40+00:00 )
Jul ۰۹, ۲۰۲۶ ۲۲:۴۵ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز کے بارے میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کا اہم بیان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ غیر ملکیوں کا اس سرزمین اور آبنائے ہرمز میں کوئی حصہ نہیں ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے کہا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کی مہم ‌جوئی اور آمد و رفت کے راستے کے تعین میں مداخلت، اس آبی راہ کے بتدریج دوبارہ کھلنے کے عمل میں بھی خلل ڈالے گی اور اس سے آبنائے ہرمز سے استفادہ کرنے والے ممالک کے مفادات کو شدید خطرات لاحق ہو جائيں گے۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "سلام ہو اس با بصیرت‌ و غیرت مند امت پر جس نے ایران اور عراق میں اپنے شہید قائد کی دسیوں لاکھ افراد پر مشتمل حیرت‌ انگیز آخری رسومات کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ یہ  وقت،  بڑی طاقتوں کی غنڈہ گردی کے خاتمہ کا ہے اور یہ صدی، اقوام کے ارادوں کی بالادستی کی صدی ہے اور سلام ہو اسلام کے بہادر مجاہدوں پر جنہوں نے  بچوں کی قاتل امریکی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کر دیا کہ جنگ کا فیصلہ زیادہ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمانی طاقت سے ہوتا ہے۔"

سپاہ کی بحریہ نے مزید کہا کہ "وہ مجاہدین جنہوں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول کو مستحکم کیا اور اس کی سلامتی کو یقینی بنایا اور اس آبی گزر گاہ کو دھیرے دھیرے کھولنے کے ساتھ ہی وہاں سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد، جنگ سے پہلے گزرنے والے جہازوں کی پچاس فیصد تعداد تک پہنچا دیا اور ان جہازوں کے لئے اس تعداد کو بڑھا رہے ہیں جو ایران کے معین کردہ راستے سے گزر رہے ہيں۔"

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel