Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  •  آیت اللہ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ

نائجیریا کے سیکڑوں طلبہ نے دارالحکومت ابوجا میں احتجاجی مظاہرہ کر کے تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے طلبہ نے ان مظاہروں میں آیت اللہ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی مسلسل حراست کی مذمت کی۔

مظاہرے پرسکون ہونے کے باوجود نائیجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسوگیس کے گولے فائر کئے اور طلبہ پر حملہ کر کے انھیں زدو کوب کیا۔

آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو تیرہ دسمبر دوہزار پندرہ کو شہر زاریا کی امامبارگاہ پر حملہ کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ نائجیریا کی فوج نے آیت اللہ زکزاکی کی گرفتاری کے وقت امامبارگاہ اور ان کے گھر کے سامنے اکٹھا لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں آیت زکزاکی کے تین بیٹوں سمیت سیکڑوں افراد شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس

کمنٹس