نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ ، درجنوں ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i452491-نائیجیریا_کے_گاؤں_پر_مسلح_افراد_کا_حملہ_درجنوں_ہلاک
نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم پچاس افراد کو قتل کرنے کے بعد خواتین اور بچوں کو اغوا کر لیا
(last modified 2026-02-21T11:48:50+00:00 )
Feb ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ ، درجنوں ہلاک

نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم پچاس افراد کو قتل کرنے کے بعد خواتین اور بچوں کو اغوا کر لیا

سحرنیوز/دنیا:  موصولہ رپورٹ کے مطابق مسلح افراد شام پانچ بجے سے صبح ساڑھے تین بجے تک کارروائی کرتے رہے۔ اس دوران حملہ آوروں نے گھروں کو نذرآتش کیا اور بھاگنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس سے پہلے بھی مسلح افراد اس علاقے کے کئی دیہات پر حملے کر چکے ہیں جن میں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ متعدد افراد کو اغوا بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ نائیجر اور کوارا ریاستوں کی سرحد کے قریب واقع کینجی جنگل کو شدت پسند اور مسلح گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے، جہاں بوکوحرام اور دیگر گروہ سرگرم رہے ہیں۔