Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں قید خاتون کی بھوک ہڑتال

سعودی عرب کی الحائر جیل میں بند سماجی کارکن خاتون قیدی لجین الہذلول نے جیل کی ابتر صورتحال اور ایذا رسانیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق سعودی خاتون قیدی لجین الہذلول کو دو ہزار اٹھارہ میں سعودی عرب کی قومی سلامتی کے لئے خطرے کا بہانہ بنا کر سیکورٹی فورس نے گرفتار کر کے الحائر جیل میں بند کر دیا تھا۔

مذکورہ سعودی خاتون قیدی نے اس سے قبل بھی الحائر جیل حکام کے پر تشدد رویے، انکی ایذا رسانیوں اور جیل کی ابتر صورتحال کے خلاف شکایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے اس سلسلے میں ابھی کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ٹیگس