Oct ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
  • پیغمبر رحمت کے روضہ اقدس کو کھولنے کا مطالبہ

عراق کے صدر دھڑے کے رہنما نے پیغمبر اسلام (ص) کے روضہ اقدس کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کے صدر دھڑے کے رہنما نے ہفتہ وحدت کے آغاز اور فرانس میں اسلام اور پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ پوری دنیا کے لئے پیغمبر اسلام کے روضہ اقدس کے دروازے کھول دے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید مقتدی صدر نے جمعرات کے روز پیغمبراسلام کی ولادت با سعاوت کی مناسبت پر رسول انسانیت کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقتدی صدر نے ٹوئٹ کر سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ مدینہ منورہ میں پیغمبر اسلام (ص) کے روضہ اقدس کے قانونی اور طبی پروٹوکول کے مطابق پوری دنیا کے لئے کھول دے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام مسلمان اور انسانیت کے عاشق ہر سال پیغمبر اسلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر ان کے روضہ اقدس کی زیارت سے مشرف ہوں۔

ٹیگس