پاکستان کے آرمی چیف نے صدر پزشکیان سے ملاقات کی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457934-پاکستان_کے_آرمی_چیف_نے_صدر_پزشکیان_سے_ملاقات_کی
پاکستانی فوج کے سربراہ اور وزیر داخلہ نے منگل کو تہران میں صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
(last modified 2026-10-20T18:28:19+00:00 )
Oct ۲۰, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے آرمی چیف نے صدر پزشکیان سے ملاقات کی

پاکستانی فوج کے سربراہ اور وزیر داخلہ نے منگل کو تہران میں صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

سحرنیو/ایران: پاکستان کے آرمی چیف سید عاصم منیر نے ایک وفد کے ہمراہ جس میں وزیر داخلہ محسن رضا نقوی بھی شامل ہیں، تہران میں صدر مملکت مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف آج منگل 20 اکتوبر 2026 کی سہ پہر ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور مشاورت کے لیے تہران پہنچے۔

دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال، سفارتی عمل، خطے میں کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی امور، پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کی ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو کے اہم موضوعات ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا عمل شروع ہونے کے بعد سے عاصم منیر کئی مرتبہ تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔ 24 اگست 2026 کو اپنے گزشتہ دورے میں انھوں نے صدر مسعود پزشکیان، قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی تھی۔

ایران کے خلاف امریکا اور اسرائيل کی جارحیت میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے پاکستان کے آرمی چیف کا اسلامی جمہوریۂ ایران کا یہ پانچواں سرکاری دورہ ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel