Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • آج بھی سر فہرست ہے ایران کا لیجنڈ فٹبالر

ایران کے لیجنڈ فٹبالر علی دایی قومی لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

عالمی فٹبال فیڈریشن فیفا کی جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں ایران کے لیجنڈ کھلاڑی علی دایی ایک سو انچاس میچوں میں ایک سو نو گول کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں اور ان کا ریکارڈ تاحال دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی نہیں توڑ سکا ہے۔ علی دائی نے یہ ایک سو نو گول سن انیس سو ترانوے سے دوہزار چھے کے دوران کھیلے جانے والے قومی لیگ کے ایک سو انچاس میچوں میں کیے تھے۔ 
 ان کے بعد پرتگال کے کرسٹینا رونالڈو ایک سو چونسٹھ قومی میچوں میں ننانوے گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
 فیفا کی تازہ درجہ بندی میں ہنگری کے فرانس پوشکاش پچاسی میچوں میں چوراسی کے گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔  فرانس پوشکاش سن انیس سو پینتالیس سے انیس و باسٹھ تک ہنگری کی قومی لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔ 

 

ٹیگس

کمنٹس