May ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران کا فٹبال کھلاڑی ایشیا کے دس بہترین کھلاڑیوں میں شامل

ٹرانسفر مارکٹ سائٹ نے ایران کے فٹبال کھلاڑی سردار آزمون کو ایشیا کے دس بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ٹرانسفر مارکٹ سائٹ نے ہفتے کے روز کارکردگی کے پیش نظر ایشیا کے بہترین فٹبال کھلاڑیوں اور ان کے کھیل کی مالی قیمت کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق روس کی سین پیٹرزبرگ ٹیم سے کھیلنے والے ایرانی فٹبال کھلاڑی سردار آزمون، ایک کروڑ پینتالیس لاکھ یورو کے ساتھ ایشیا کے بہترین کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں چھے کروڑ چالیس لاکھ یورو کے ساتھ کوریا کے سون ہیونگ مین پہلے نمبر پر ہیں۔

ایران کے فارورڈ کھلاڑی سردار آزمون کو دو ہزار انیس میں روس میں کھیلنے والے غیر ملکیوں میں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

ٹیگس