• فاطمہ سلام اللہ علیہا ۔ پوسٹر/ احادیث

    Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۵

    رسول رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنی لخت جگر فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات والا صفات کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: إنَّمَافَاطِمَهُ بَضْعَهٌ مِنِّی یُؤْذِینِی مَا آذَاهَا؛ فاطمہ میرے بدن کا ٹکڑا ہے، جس نے اسے تکلیف پہونچائی اُس نے مجھے تکلیف پہونچائی۔ (صحیح مسلم ج ۱۲ ص ۲۰۳)

  • دنیا میں فاطمہ (ع) سا کہاں؟! ۔ پوسٹر

    Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۴

    فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا جیسی خاتون کون ہے؟ پوری تاریخ انسانیت میں علی مرتضی (علیہ السلام) جیسا شخص کہاں نظر آتا ہے؟ (امام خامنہ ای/ 24 نومبر 1999)

  • آہ فاطمہ (س) نہ رہیں!

    Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۳۳

    بعض روایات کی بنا پر صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کی شہادت مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وفات کے ۷۵ دن کے بعد ہوئی۔اس طرح ۱۳ جمادی الاولیٰ سنہ ۱۱ ہجری کو بنت رسول کی شہادت واقع ہوئی۔ جبکہ بعض روایات کا یہ کہنا ہے کہ آپ کی شیادت وفاتِ آںحضرت (ص) کے ۹۵ روز کے بعد واقع ہوئی، اس طرح ۳ جمادی الثانیہ سنہ ۱۱ ہجری آپ کا یوم شہادت ہے۔

  • انعامی مقابلہ، بہار انقلاب ۲۰۲۱ (ا)

    Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۳

    انقلاب اسلامی کی کامیابی کو 42 برس ہونے کو ہیں اور یہ خمینی بت شکن کا لگایا ہوا شجرۂ طیبہ اب اپنی پانچویں دہائی میں پہنچ گیا ہے۔ بہار انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کی آمد آمد ہے۔ اسی مناسبت سے سحر اردو ٹی وی نے ’’بہار انقلاب ۲۰۲۱‘‘ عنوان سے ایک انعامی مقابلے کا آغاز کیا ہے۔

  • سامراج کو پچھاڑنے والا!۔ پوسٹر

    Dec ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۴

    پیش خدمت پوسٹر میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے حالیہ خطاب کی روشنی میں سردار استقامت، شہید جنرل قاسم سلیمانی (رح) کی بعض نمایاں خصوصیات پر ایک طائرانہ نظر ڈالی گئی ہے۔

  • لالچی کو سکون نہیں! ۔ حدیث

    Dec ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۷

    امیر المومنین علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: لالچی کبھی سکون سے نہیں رہ سکتا۔ (میزان الحکمه، ج۳)

  • اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کتاب ہو...! . پوسٹر

    Dec ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۰

    پیغمبر رحمت صلی‌الله علیه و آله و سلم امت کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: حاسِبوُا أَنفُسَكُم قَبلَ أَن تُحاسَبوا؛اس سے پہلے کہ (کل) تمہارا حساب و کتاب کیا جائے، (آج خود ہی) اپنا حساب و کتاب کر لو! (وسائل، ج ١١، ص ٣٨٠)۔ یہ حدیث شریف اس حقیقت کی جانب اشارہ ہے کہ آج روزِ عمل ہے جہاں کچھ کرنے اور لغزشوں کو سنوارنے کا امکان موجود ہے، مگر کل روز جزا و سزا ہے جہاں عمل کا دروازہ بند ہو جاتا ہے اور صرف کئے ہوئے اعمال کے مطابق جزا یا سزا دی جاتی ہے۔

  • نرس ڈے تمام نرسوں کو مبارک ہو!

    Dec ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۵

    ثانی زہرا، پیغامبر کربلا، فرزند حضرت مصطفیٰ (ص)، دختر علی (ع) و زہرا (ع) حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کا یوم ولادت مبارک ہو، اس روز کو ایران میں ’’نرس ڈے‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پانچ جمادی الاولیٰ سنہ پانچ ہجری کو حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کی ولادت با سعادت مدینۂ منورہ میں ہوئی۔

  • ظلم، فریب اور وعدہ خلافی سے بچو! ۔ پوسٹر

    Dec ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۰

    مرسل اعظم صلی الله علیه وآله وسلم انسانوں کو خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں:ثَلاثٌ مَن كُنَّ فيهِ فَهِىَ راجِعَةٌ عَلى صاحِبِها: اَلبَغىُ و َالمَكرُ و َالنَّكثُ؛ تین خصلتیں جس میں ہوتی ہیں، ان کا نتیجہ وہ ضرور دیکھتا ہے؛ ظلم، فریب اور وعدہ خلافی (نہج الفصاحه ص 422 ، ح 1281)

  • بچے کو مارا مت کرو! ۔ پوسٹر

    Dec ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۷

    رسول رحمت، سرور انبیا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: بچے کو مارا مت کرو، اُس سے روٹھ جایا کرو، مگر وہ بھی طولانی مدت کے لئے نہیں! (کتاب عدۃ الداعی، ص ۷۹)