• لو قتل ہوا نفس خدا نفس پیمبر (ص) ! ۔ نوحہ

    لو قتل ہوا نفس خدا نفس پیمبر (ص) ! ۔ نوحہ

    Apr ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۵:۳۱

    وصی مصطفیٰ (ص)، ہمسر زہرا (ع)، ابو الحسنین (ع)، عدل مجسم، صدیق اکبر حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہما السلام کے فرق مبارک پر ماہ رمضان کی انیسویں سحر سنہ ۴۰ ہجری کو شقی ترین فرد ابن ملجم مرادی ملعون نے ضربت لگائی جس کے بعد آپ زخم کی تاب نہ لا کر کے ۲۱ رمضان کو اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔

  • علی (ع) پر شقی کا وار ۔ پوسٹر

    علی (ع) پر شقی کا وار ۔ پوسٹر

    Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۴:۰۵

    ایران کے مایۂ ناز مصور یوسف عبدی نژاد کی بنائی ہوئی ایک خوبصورت پینٹنگ جس میں انہوں نے امیر المومنین علی علیہ السلام کے فرق مبارک پر ابن ملجم ملعون کی ضربت کا منظر پیش کیا ہے۔ اس پینٹنگ کو ایران کی ’’غدیر خم‘‘ کمیٹی نے بہترین تخلیق کے اعزاز سے نوازا ہے۔

  • علی (ع) نے کامیابی کا اعلان کیا! ۔ پوسٹر

    علی (ع) نے کامیابی کا اعلان کیا! ۔ پوسٹر

    Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۴:۱۰

    انیس ماہ رمضان سنہ چالیس ہجری کی وہ قیامت خیز شب جب ایک تکفیری جرثومہ نے یتیم نواز مومنوں کے امیر کے سر پر ایک کاری ضرب لگائی تو علی (ع) کے لبوں سے بے ساختہ کامیابی کا نعرہ بلند ہوا۔ آپ نے فرمایا: فزت ورب الکعبہ؛ ربِ کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا۔

  • ایک سال کے گناہوں کا کفارہ! ۔ پوسٹر

    ایک سال کے گناہوں کا کفارہ! ۔ پوسٹر

    Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۵:۳۵

    فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام: جو شخص ایک بندۂ مومن کو افطار کرائے، یہ عمل اسکے ایک سال کے گناہ کا کفارہ شمار ہوتا ہے۔ (وسائل الشیعه، ج ۷، ص ۱۰۱ و ۱۰۲٫)

  • خوش نصیب لوگ۔ پوسٹر

    خوش نصیب لوگ۔ پوسٹر

    Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۵:۳۰

    روز قیامت جب تمام بندگان خدا کو یکجا اکٹھا کیا جائے گا تو بندے دو حصوں میں تقسیم ہوں گے، کچھ خوش نصیب اور کچھ بد نصیب۔ کچھ ہوں گے کہ جو بھوک و پیاس کی شدت سے تڑپ رہے ہوں گے اور کچھ ہوں گے جن کے لئے خدائے ذو الجلال کی جانب سے اسباب ضیافت فراہم ہوں گے۔ پیغمبر رحمت (ص) فرماتے ہیں کہ روز قیامت ضیافت الٰہی سے فیض یاب ہونے والے وہ ہوں گے جو دنیا میں اللہ کی خاطر ماہ ضیافت یعنی ماہ رمضان میں روزہ رکھتے رہے ہوں گے۔

  • ماہ رمضان، ماہ انفاق و اطعام

    ماہ رمضان، ماہ انفاق و اطعام

    Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۰

    ماہ رمضان میں اطعام، انفاق اور صدقہ دینے پر بہت تاکید کی گئی ہے اور یہ اعمال انسان کی بخشش میں بڑا اہم اور کلیدی کردار رکھتے ہیں۔ اسکے علاوہ روایات اسلامی کی بنا پر ان اعمال سے انسان کو اخروی فوائد کے ساتھ ساتھ دنیوی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ جیسا کہ فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص ماہ رمضان میں صدقہ دے تو خداوند عالم اُس شخص سے ستر قسم کی بلائیں دور کر دیتا ہے۔ (بحار، ج93، ص319)

  • ماہ شعبان کے کچھ خاص اعمال۔ پوسٹر

    ماہ شعبان کے کچھ خاص اعمال۔ پوسٹر

    Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۰

    ماہ شعبان کو ماہ رحمت و مغفرت اور ماہ رسولِ رحمت کہا جاتا ہے۔ اس ماہ خصوصاً اسکے آخری ایام کے لئے ہادیان دین نے کچھ خاص اعمال انجام دینے کی ہدایات فرمائی ہیں۔ یہ مہینہ درحقیقت بعد کے مہینے یعنی ماہ رمضان کے استقبال کی تیاری کا مہینہ ہے اور اللہ کے خاص بندے اس مہینے میں خود کو رمضان المبارک کے لئے آمادہ کرتے ہیں۔

  • جھوٹ سے بچو! ۔ پوسٹر

    جھوٹ سے بچو! ۔ پوسٹر

    Mar ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۱

    بعض معتبر روایات کی بنیاد پر یادگار کربلا، سید الساجدین، امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت باسعادت ٥ شعبان المعظم سنہ ٣٨ ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔

  • خوش اخلاقی عبادت ہے ۔ پوسٹر

    خوش اخلاقی عبادت ہے ۔ پوسٹر

    Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۹

    دین اسلام نے نیک اخلاق کو بڑی اہمیت دی ہے اور اسے عبادتوں کے زمرے میں شمار کیا ہے۔ نیک اخلاق ایسی عبادت ہے جو رزق و روزی میں برکت کا بھی سبب بنتی ہے۔ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں کہ خوش اخلاقی صرف ایک خصلت ہی نہیں بلکہ یہ عبادت کا درجہ بھی رکھتی ہے۔

  • عید نبوت و بعثت، عید اخلاق و انسانیت مبارک!

    عید نبوت و بعثت، عید اخلاق و انسانیت مبارک!

    Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۹

    عید بعثت، عید نبوت و رسالت، عید بشریت و انسانیت پورے عالم انسانیت کو مبارک ہو۔