Jul ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی پالیسیوں پر روس کی تنقید

روس کی وزارت خارجہ نے پابندیوں سے متعلق امریکی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پابندیاں عائد کرنے سے متعلق حکومت امریکہ کی غیر ضروری اور غیر منصفانہ پالیسیاں اس بات کا باعث بنی ہیں کہ دنیا کے آزاد خارجہ پالیسی رکھنے والے ممالک نشانہ بنیں۔

انھوں نے جارجیا کے سلسلے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جارجیا کے بارے میں روس کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے حال ہی میں جارحیا کی سیکورٹی کی صورت حال کو ابتر قرار دیتے ہوئے اس ملک کے لئے روسی پروازیں روک دی ہیں اور اس ملک سے روسی شہریوں کی واپسی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

پوتن نے کہا ہے کہ جارجیا میں جب تک روسی شہریوں کو امن و سیکورٹی فراہم نہیں ہوتی روسی پروازوں کا سلسلہ بند رہے گا۔

ٹیگس