Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۶ Asia/Tehran
  • کیا چمگادڑ کے گوشت والے بازار کی تصاویر چین کی ہے؟

ایران میں چین کے سفیر نے مغرب میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر چین کے بازار کی نہیں ہے۔

ایران میں چین کے سفیر چانگ ہوا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر مغربی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ چین کی نہیں ہے۔

اسکائی نیوز سمیت کچھ مغربی میڈیا ذرائع کی ویب سائٹوں پر اس تصاویر کو شائع کیا گیا ہے اور دعوی کیا گیا ہے کہ چین میں چمگادڑوں کے گوشت کا بازار پھر سے کھل گیا ہے۔ حالانکہ جس تصویر کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے وہ چین کے بازار کی نہيں بلکہ انڈونیشیا کے بازار کی ہے۔

ٹیگس