May ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • دنیا بھرمیں کورونا کا قہرجاری حالات بحرانی

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد51 لاکھ 97 ہزار 736 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 34 ہزار 672 ہو گئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 96 ہزار 354 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 20 ہزار 902 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 42 ہزار 379 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 902 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار 169 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 42 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 908 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 486 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 6 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 215 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 826 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 117 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 940 ہو چکی ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس 20ہزار 82 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 309 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 21 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں ایک لاکھ 29 ہزار341 افراد مبتلا ہوئے کہ جن میں سے ایک لاکھ 564 افراد صحت یاب ہوئے اور7 ہزار 249 افراد جاں بحق ہوئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 249 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 548 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 99 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 554 ہو چکی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 971 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 351 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار 77 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 97 ہزار 736 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 34 ہزار 672 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 80 ہزار 438 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 614 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 82 ہزار 626 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس