Nov ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی شکست قبول کر لی ؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے نو منتخب صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی، اس طرح کئی ہفتوں سے جاری انتقال اقتدار کی جنگ ختم ہوگئی۔ تاہم بعض ذرائع نے صدر ٹرمپ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ انہوں نے اپنی شکست تسلیم نہیں کی اور اس بات پر زور دیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ  نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے تو پھر یہ انتقال اقتدار کی جانب پہلا قدم ہے۔

 

ٹیگس