-
امام رضا علیہ السلام کی مخصوص صلوات ۔ ویڈیو
Oct ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۳:۵۸فرزند رسول،امام رؤف، ثامن الحجج، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت پر تسلت و تعزیت کے ساتھ آنحضرت کی صلوات خاصہ ملاحظہ فرمائیں۔ امامِ ضامن، مولا علی رضا علیہ السلام کی شہادت بعض معتبر روایات کی بنا پر صفر کی آخری تاریخ میں واقع ہوئی ہے۔
-
رسول (ص) کے سوگوار وصی رسول (ع) کی چوکھٹ پر۔ تصاویر
Oct ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۰رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم اور سبط اکبر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت پر نجف اشرف میں عاشقان نبوت و امامت کا جم غفیر۔ (یہ یادگار تصاویر عالمی وبا کورونا وائرس کے عام ہونے سے پہلے لی گئی ہیں)
-
السلام علیکم یا اہل بیت النبوہ ۔ پوسٹر
Oct ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۴’’دختر بدر الدجیٰ امشب سہ جا دارد عزا ///// گاہ می گوید پدر گاہ حسن گاہ رضا‘‘
-
رسول رحمت (ص)، امام کرم و سخاوت (ع) اور امام رأفت (ع) کی زیارات
Oct ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۸۲۸ صفر ختم المرسلین رحمت للعالمین حضرت محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رحلت اور آپ کے نواسے سبط اکبر کریم اہلبیت، حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کا روز ہے جبکہ روایات کے مطابق آخرِ صفر میں فرزند رسول، امام رؤف، حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت واقع ہوئی ہے۔ ان ایام کی مناسبت پر تمام عالم اسلام کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں!
-
تجھ پہ از دور سلام!
Sep ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۳زیارت حسین (ع) سے محرومی کے کرب میں مبتلا حسینی پروانوں کا آجکل یہی ورد زباں ہے...، مولا تجھ پہ از دور سلام!
-
ستمگروں کا گمان غلط ہے! ۔ حدیث پوسٹر
Sep ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۶روز جمعہ کا ذکر:۱۰۰ مرتبہ صلوات بر محمد و آل محمد۔
-
...آپ کی بات ہی الگ ہے (فارسی نوحہ) ! ۔ ویڈیو
Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۵:۲۴ایران کے معروف نوحہ خواں محمود کریمی کا فارسی میں سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی شان میں ’’اما تو چیز دیگری‘‘ عنوان کے تحت شاندار نوحہ۔ اردو میں جس کا مطلب ہے ’’تیری بات ہی الگ ہے‘‘!
-
اشک غم حسین (ع) کی تاثیر۔ پوسٹر
Aug ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۰نبی رحمت، سرور انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے نواسے مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کے غم میں بہنے والے آنسوؤں کی برکت و افادیت کی جانب صاحبان ایمان کو متوجہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: قیامت کے روز ہر آنکھ گریہ کرے گی، سوائے اُس آنکھ کے جس نے غم حسین (ع)میں آنسو بہائے ہوں گے!(بحار الانوار، ج 44، ص 293)
-
یادگار کربلا، سید الساجدین کے یوم شہادت پر ایران و عراق سوگوار
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۱فرزند رسول، یادگار کربلا حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت پر ایران و عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عزاداری اور سوگواری کا سلسلہ جاری ہے۔
-
السلام علیکم یا انصار دین اللہ ۔ پوسٹر
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۷دین اسلام کی بقا میں کربلا کا کلیدی کردار رہا ہے اور خود کربلا میں نصرت امام حسین علیہ السلام کے لئے حاضر ہونے والے اصحاب حسینی کا کردار ناقابل انکار ہے جن میں سے ہر ایک اپنی اپنی جگہ فضائل و کمالات کا ایک پیکر تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب زبانِ معصوم مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں نذرانۂ سلام پیش کرتی تو انکے ساتھ ساتھ فورا اصحاب حسین (ع) کو انصار دین کا خطاب دے کر انہیں بھی یاد کرتی اور سلام کرتی نظر آتی ہے۔