-
سنہ ۶۱ کا روز عاشور آج بھی قیامت خیز ہے۔ ویڈیو
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۲:۰۸سنہ ۶۱ ہجری میں رونما ہونے والے ہولناک واقعۂ کربلا کے روز عاشور سے اب تک ۱۳۸۲ برس گزر چکے ہیں یعنی قریب چودہ صدیاں، مگر یہ غم حسین ہے جسے ہر چیز کو فرسودہ اور کہنہ کر دینے والا بے رحم زمانہ بھی مغلوب نہ کر سکا اور گویا ہر شیئے پر غالب آنے والا زمانہ غم حسین (ع) کے سامنے خود مغلوب ہو چکا ہے۔ شاید یہی وہ حقیقت ہے جسکی جانب حضرت رسالتمآب (ص) نے بھی اشارہ فرمایا ہے کہ قتل حسین (ع) کو لے کر مومنین کے دلوں میں ایسی حرارت پائی جاتی ہے جو تا ابد تھنڈی نہیں ہو سکتی۔
-
مباہلہ اور کربلا کی اشتراکیت۔ ویڈیو
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۷نبی کریم (ص) کے مباہلے اور حسین شہید (ع) کی کربلا آمد میں ایک قسم کا اشتراک عمل پایا جاتا ہے جس نے حق و حقیقت کے تحفظ اور اسے زندہ و پائندہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وہ اشتراک عمل کیا ہے، جاننے کے لئے دیکھئے قائد انقلاب اسلامی کی یہ ویڈیو۔
-
حسینی پروانوں سے چھلکتی ہوئی کربلائے معلیٰ۔ ویڈیو
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۴شب عاشور کربلائے معلیٰ حسینی پروانوں سے جھلکتی رہی، اس موقع کی ایک نادر ویڈیو فوٹیج ملاحظہ ہو۔
-
تاسوعائے حسینی پر سیاہ پوش ایران اسلامی غم و اندوہ میں غرق
Aug ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۶تاسوعائے حسینی پر سیاہ پوش عزادارن حسینی دنیا بھر میں عزاداری اور سوگواری میں مصروف ہیں اور عالمی وبا کورونا بھی انہیں تذکرۂ شہدا اور یاد حسین (ع) سے دور نہیں کر پائی ہے۔
-
یا حبیبی یا حسین (عربی نوحہ) ۔ ویڈیو
Aug ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۴یا حبیبی یا حسین نور عینی یاحسین...، نواسۂ رسول سید الشہدا امام حسین علیہ السلام سے عقیدت رکھنے والوں کی نظروں اور سماعتوں میں عشق و معرفت کا رس گھولنے اور دلوں کو سوئے کربلا لے جانے والی ایک مختصر کلپ۔
-
قیام امام حسین علیہ السلام اور دعا۔ ویڈیو
Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۶قیام امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں رہبر انقلاب کے خطبے سے اقتباس۔
-
فرمان کاظم (ع) ۔ پوسٹر
Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۸فرزند رسول امام حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر یا 20 ذی الحجہ سنہ 127، 128 یا 129 ہجری کو مقام ابواء پر پیدا ہوئے۔آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے اور مادر گرامی کا نام حمیدہ علیہا سلام تھا۔آپ کے معروف القاب ’’کاظم‘‘ اور ’’عبد صالح‘‘ تھے۔ آنحضرت نے 35 سال تک امامت کے فرائض انجام دئے۔آپ کی قریب 58 سالہ عمر بابرکت کے 24 سال زندان میں گزرے۔آخر کار آپ نے 25 رجب سنہ 183ہجری کو بغداد کے زندان میں شہادت پائی۔
-
آہ فاطمہ (س) نہ رہیں!
Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۳بعض روایات کی بنا پر صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا علیہا سلام کی شہادت مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وفات کے ۷۵ دن کے بعد ہوئی۔اس طرح ۱۳ جمادی الاولیٰ سنہ ۱۱ ہجری کو بنت رسول کی شہادت واقع ہوئی۔ جبکہ بعض روایات کا یہ کہنا ہے کہ آپ کی شیادت وفاتِ آںحضرت (ص) کے ۹۵ روز کے بعد واقع ہوئی، اس طرح ۳ جمادی الثانیہ سنہ ۱۱ ہجری آپ کا یوم شہادت ہے۔
-
ربیع اول میں امامت آخر کا آغاز مبارک ہو!
Oct ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۰۹ ربیع الاول سنہ ۲۶۰ ہجری کو منجی عالم بشریت، آخری حجت خدا، عالم بشریت کا ناجی، حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی امامت کا آغاز ہوا۔اس مناسبت پر مبارکباد قبول کرنے کے ساتھ ساتھ آنحضرت کے بارے میں چند احادیث ملاحظہ فرمائیں۔
-
اے جان جہاں! عید مبارک ہو!
Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۱روز جمعہ کا ذکر:۱۰۰ مرتبہ محمد و آل محمد پر صلوات۔