-
افغانستان کی جمعیت اسلامی اور نیشنل اسلامک موومنٹ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری
Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۹افغانستان کے صوبۂ فاریاب کے پولیس چیف کے ترجمان عبدالکریم یورش نے کہا ہے کہ جمعیت اسلامی اور نیشنل اسلامک موومنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں فریقین کے دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ عبدالکریم یورش نے کہا کہ شمالی افغانستان میں واقع صوبہ فاریاب کے شہر المار میں ان دونوں جماعتوں سے وابستہ افراد کی جھڑپوں میں بعض شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
-
جارحین کی ناکامی میں یمن کی عوامی رضاکار فورس کے کردار پر تاکید
Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب اور اس کے مغربی و علاقائی حامیوں کی جارحیت کے مقابلے میں اپنے ملک کے عوام کی جد و جہد کو سراہتے ہوئے یمنی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جارحین کے خلاف جہاد کے لئے عوامی رضاکار فورس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہوں۔
-
صیہونی حکومت کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کی مخالفت
Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۱صیہونی حکومت نے نام نہاد فلسطینی انتظامیہ اور اردن سے کہا ہے کہ دو حکومتوں کی تشکیل کا مسئلہ ختم ہو چکا ہے اور فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی۔
-
نائیجیریا میں شیخ الزکزکی کے حامیوں کی سرکوبی جاری
Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۳نائیجیریا کی پولیس نے ایک بار پھر تشدد آمیز کاروائی انجام دیتے ہوئے اس ملک کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم الزکزکی کے حامیوں کو سرکوب کیا ہے-
-
مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کا نیا اقدام
Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۹امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے " قومی تحفظ کےلئے غیرملکی دہشت گردوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی" کے عنوان سے جاری کردہ ایک حکم نامے پر دستخط کئے ہیں- اس خصوصی صدارتی حکم نامے کے تحت شام، ایران، عراق، سوڈان، لیبیا، یمن اور صومالیہ کے شہریوں کو آئندہ 90 دن تک امریکا میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا-
-
میانمار میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش
Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۴اس وقت کسی بھی عالمی ادارے یا تنظیم پر یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کے مسائل اور ان کی مشکلات کا حل ایک داخلی مسئلہ نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے- اس بناء پر میانمار کے مسلمانوں کے مسائل و مشکلات کا حل، عالمی برادری کے اقدامات پر منحصر ہے-
-
یمن میں سعودی عرب کے مظالم کا سلسلہ جاری
Jan ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۸اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون اسٹیفن دی اوبرائن نے جمعرات کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیارے یمنی شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
-
داعش سے مشترکہ مقابلے کے لئے تین ممالک میں اتفاق رائے
Jan ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۵ملیشیا، انڈونیشیا اور فلپائن کے درمیان داعش دہشت گرد گروہ سے مقابلے کے لئے سہ جانبہ تعاون کے بارے میں اتفاق رائے پیدا ہوا ہے۔
-
اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی اور عرب حکام کے مظالم پر پردہ ڈالنے کا سلسلہ جاری
Jan ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۴اسرائیل، سعودی عرب اور بحرین نے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈال کر مغربی ایشیا میں اس بین الاقوامی ادارے کی اقتصادی و سماجی کمیٹی اسکوا (ESCWA) کی رپورٹ منظر عام پر لائےجانےکی روک تھام کر دی ہے۔
-
فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
Jan ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۹فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں بیس فروری کو چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس میں مختلف ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکر، اراکین، شخصیات اور علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور سیکرٹری جنرل شرکت کریں گے۔