-
پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 سیکورٹی اہلکار جان بحق
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۵افغانستان سے دہشت گردوں کی ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
-
بین الپارلمانی یونین کا اجلاس اسلام آباد میں شروع، ایرانی وفد بھی شریک
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۹بین الپارلمانی یونین کا علاقائی اجلاس پاکستان کی میزبانی میں شروع ہوگیا ہے جس میں ایران کاتین رکنی پارلیمانی وفد بھی شرکت کر رہا ہے۔
-
پاکستان میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری, مزید کئی جانیں چلی گئیں
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۳:۴۹صوبہ سندھ میں ہونے والی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد لقمۂ اجل بن گئے جب کہ دو پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔ سیلابی نالوں کے پانی سے مزید درجنوں دیہات زیر آب آ گئے۔
-
پاکستان، سیلاب کے بعد اب ڈینگی کا قہر
Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۸پاکستان کے کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج 7 مریض ڈینگی بخار کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
-
عمران خان نے پاکستانی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز دے دی
Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۱پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کردی۔
-
پاکستان اور عراق کے وزرائے داخلہ کی ٹیلی فونک گفتگو
Sep ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۷پاکستانی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور عراقی وزیر داخلہ عثمان الغنی نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستانی زائرین کو عراق کے مقدس شہرکربلا بھیجنے کے طریقۂ کار اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا
-
کراچی میں حکومت سندھ نے اورینج بی آرٹی بس سروس کا آغاز کر دیا
Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۳:۲۹کراچی میں عبد الستارایدھی کے نام سے موسوم اورینج لائن بی آر ٹی بس سروس کا افتتاح ہوگیا۔
-
عمران خان کے حامل طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ، پی ٹی آئی کی تردید
Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۰پاکستان کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حامل طیارے نے ایک تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی اور وہ بال بال بچ گئے تاہم پی ٹی آئی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے لینڈنگ کی وجہ موسم کی خرابی کو بتایا ہے۔
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل
Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۸اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری اور انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹی فکیشنز کو معطل کر کے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر کے 27 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔
-
پاکستان، سیلاب سے تباہ کاریاں جاری، امدادی کام ہوئے تیز
Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۶پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔