-
ٹارگٹ فیلڈ کے پہلے پیرا شوٹنگ مقابلے
Jun ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۵ایران کی سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پہلے فری فال پیرا شوٹنگ مقابلے چار دنوں تک IRGC کی تمام فورسز اور آپریشنل یونٹس کے 80 چھاتہ برداروں کی موجودگی کے ساتھ منعقد ہوا، جس کا اہتمام ایئر اسپورٹس بورڈ نے کیا اور زیبکنار کے علاقے میں آئی آر جی سی نیول یونیورسٹی کی میزبانی میں۔ ٹیم مقابلوں میں زمینی افواج کی 33ویں المہدی بریگیڈ، بحریہ کی ابا عبداللہ بریگیڈ اور امام حسین آفیسر یونیورسٹی کی ٹیموں نے بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
-
ایران کی ہلال احمر کی طرف سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ
Jun ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۵زلزلے سے متاثر ہونے والوں کیلئے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ میں غذائی اشیاء کے علاوه 400 خیمے اور 800 دری اور فرش شامل ہیں۔ امدادی اشیاء کی یہ کھیپ تہران سے ایک فوجی طیارے کے ذریعے ارسال کی گئی جبکہ دوسری کھیپ صوبہ سیستان و بلوچستان کے راستے سے ارسال کی جائے گی جس میں 1200 دری، 600 خیمے اور ایک ہزار غذائی اشیاء پر مشتمل پیکج شامل ہیں۔
-
چا بہار میں بھاپ سے بجلی تیار کرنے والے پاور پلانٹ کا افتتاح
Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۹بدھ کے روز چابہاربھاپ سے بجلی تیار کرنے والے کمبائنڈ پاور پلانٹ کے سٹیم یونٹ کی افتتاحی تقریب مستضعفین فاؤنڈیشن کے صدر سید پرویز الفتح اور صوبہ سیستان و بلوچستان کے عہدیداروں کے ایک گروپ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
ایران اور روس کے وزراء خارجہ کی ملاقات
Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۹اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان سے ملاقات کی۔
-
مسجد جمکران میں پڑھا گیا سلام فرماندہ ترانہ
Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۹قم کی فرزند رسول امام مہدی علیہ السلام کے نام سے منسوب قم میں واقع مسجد مقدس جمکران میں "سلام فرماندہ" (سیلیوٹ کمانڈر) نامی معروف ترانہ پڑھا گیا، جس میں ہزاروں عاشقان امام مہدی (عج) نے شرکت کی۔
-
ایران کے مختلف صوبوں سے عازمین حج کی پروازوں کا آغاز
Jun ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۰ایران کے صوبوں فارس ،کهگیلویه و بویراحمد اور هرمزگان کے عازمین حج کی پروازیں شیراز کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے شروع ہوگئی ہیں ۔
-
پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری دی
Jun ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۰پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امام رضا (ع) کے روضے پر حاضری کے موقع پر آستان قدس رضوی کے متولی علامہ شیخ احمد مروی سے بھی ملاقات کی
-
ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Jun ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۷ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والے والی ملاقات میں، تجارتی و اقتصادی تعلقات، ایران سے بجلی کی ترسیل اور سرحدی لین دین کی صورتحال کے علاوہ زائرین کی سہولت کے لیے دونوں ملکوں کے درمیاں ریل روڈ رابطوں کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
-
ایران کے حج مشن کے عہدیداروں کی رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات
Jun ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۲اسلامی جمہوریہ ایران کی حج کمیٹیوں کے عہدیداروں اور ارکان نے بدھ کے روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور اس سال عازمین حج کو فراہم کی جانے والے خدمات اور سہولتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔
-
قم میں قیام 15 خرداد کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد
Jun ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۲خرداد مطابق 5 جون1963 بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی تحریک کے آغاز کا دن ہے ۔ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے فرمان پرپندرہ خرداد مطابق 5 جون کو ایران میں یوم سوگ کے طور پر منایا جاتا ہے-