-
سنندج میں عالمی جشن نوروز
Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۲ایران میں یونیسکو کے نمائندے اور بارہ ملکوں کے مہمانوں ایران کے مختلف صوبوں کے اعلی حکام کی موجودگی کے ساتھ جشن نوروز کا کاروان ہمدان ، کرمانشاہ سے ہوتا ہوا سنندج پہنچ گیا ہے۔ جشن نوروز کےکاروان کا آغاز رواں ہفتے پیر کے دن باغ ہنر تھران ہوا۔
-
قزوین میں قاجار دور کا روائتی قدیم حمام
Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸قزوین کے قدیم اور بڑے حماموں میں سے ایک جو شاہ عباس ثانی کے حکم سے تعمیر کیا گیا تھا اور اسے پہلے "شاہی حمام" کہا جاتا تھا، یہ پرانا حمام عبید زکانی سٹریٹ پر بازار اور آقا کبیر مسجد کے ساتھ واقع ہے اور قدیم ترین حمام ہے۔ قزوین میں مرکزی حمام کا دروازہ جنوب کی طرف کھلتا ہے اور ایک گول سیڑھی کے ساتھ چھت کی طرف جاتا ہے۔ حمام کی بڑی سربینہ، جس کے درمیان میں ایک خوبصورت حوض ہے، میں چھ شاہی خاص مقام ہیں اور ایک کوریڈور کے ساتھ ایک وسط میں ایک محراب ہے۔
-
برفانی علاقے میں صابرین فوجی مشقیں
Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸صابرین اسپیشل فورسز بریگیڈ اور مرزاکوچک خان اور امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی اسپیشل فورس بریگیڈ کے فوجیوں نے برف باری کا تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کیا۔ اس عرصے کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج نے جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے، مشکل حالات میں رہنے اور برف سے ڈھکے ہوئے ماحول میں جنگ حالات میں زندہ رہنے، ہتھیاروں اور آلات کے ساتھ اسکیئنگ، برف کے غاروں کی تعمیر، زخمیوں کی نقل و حمل، حملہ آوروں کو روکنے کے لیے خصوصی دستے تیار کرتی ہے۔
-
کرمانشاہ میں پھولوں اور پودوں کی نمائش
Mar ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۱ایران کے شہر کرمانشاہ میں پھولوں پودوں کی نمائش کا اہتمام کیا گيا اس موقع پر دستکاری کی مصنوعات میں نمائش کے لئے رکھی گئیں تھیں جبکہ اس شہر کی سوغات کے نمونے بھی نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔
-
نوروز کی آمد کے موقع پر قالین واش کے سینٹرز میں کام کا رش
Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۶نوروز کے ایام کی آمد کے قریب آنے کے ساتھ ہی ایرانی فرہنگ و ثقافت میں گھروں کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی آغاز ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں گھروں میں بچھے ہوئے قالینوں کو دھلوانے کے لئے ، قالین واش سینٹرز میں رش بڑھ گیا ہے ، جبکہ اکثر لوگ اپنے اپنے گھروں میں بھی قالین دھونے کا کام انجام دیتے ہیں اور قالینوں کو دھونے کے بعد ان کو چھتوں پر سکھانے کے لئے ڈال دیتے ہیں۔
-
قزوین شہر میں قالین کا قدیمی بازار
Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۸قزوین شہر کا ایک قدیمی ترین بازار ، ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کا بازار ہے کہ جو سرای قیصریہ کے نام سے معروف ہے۔ اس بازار کا ماضی قاجار دور سے جاملتا ہے اور اس زمانے سے لیکر آج تک یہ بازار ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی خرید و فروخت کے ایک اہم مرکز کے طور پر پہچھانا جاتا ہے۔
-
بعثت پیغمبرص کی مناسبت سے تہران میں نور افشانی
Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۷تہران میں بعثت پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے شہر بھر میں چراغ کیا گيا اور نور افشانی کی گئی۔
-
امام رضا(ع) کی روضۂ اقدس میں 27 رجب کی مناسبت سے چراغانی کے مناظر
Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۵ایران کے مقدس شہر مشہد میں 27 رجب بعثت پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے فرزند رسول حضرت امام علی رضا ع کے روضۂ اقدس میں وسیع پیمانی پر چراغانی کی گئی۔
-
سوئے باب الحوائج رواں دواں ہیں لاکھوں بے بضاعت پروانے
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۹آسمان امامت و ولایت کے ساتویں درخشاں ستارے، فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت پرعزاداری کے مقصد سے عراق کے مختلف علاقوں خاص طور سے جنوبی اور وسطی صوبوں سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین بغداد کے شمال میں واقع شہرِ کاظمین پہنچ رہے ہیں۔
-
بچوں میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز
Feb ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۵کورونا وائرس کا اومیکرون ویرینٹ بچوں میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، اومیکرون ویرینٹ سے بچاؤ کے لئے کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں میں اومیکرون ویرینٹ کے سدباب کو یقینی بنایا جائے۔