-
پاسبان صحت و تندرستی، "نرس"
Dec ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۲:۲۳بنت علی (ع) حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت اور نرس ڈے کی مناسبت کے بہانے آئیے ایک طائرانہ ںظر ڈالتے ہیں ایران کے اسپتالوں میں مصروف عمل پاسبان صحت و تندرستی نرسوں کی جانفشانیوں پر جو تمام تر سختیوں کے باوجود پوری تن دہی سے اس کوشش میں رہتے ہیں کہ بیماروں کے درد و الم کو کم کرنے انہیں جلد از جلد صحت و تندرستی کا تحفہ دے سکیں۔
-
نرسوں اور پاسبان صحت شہیدوں کے اہل خانہ سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب
Dec ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۵:۴۷بنت علی (ع) حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت اور نرس ڈے کی مناسبت پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے نرسوں اور کورونا دور میں دوسروں کو خدمات فراہم کرتے ہوئے اپنی جان کا ںذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کے اہل خانہ سے خطاب فرمایا۔
-
یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحاد کی اندھا دھند بمباری
Dec ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۱یمن کے دارالحکومت صنعا پر جارح سعودی اتحاد کے حملے تیز ہو گئے ہیں اور اُس نے گزشتہ دنوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں پر اندھا دھند بمباری کی ہے۔ تصاویر میں حی الخیر نامی علاقے کے ایک کار گیرج پر ہوئی بمباری کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں آس پاس کے کئی مکانات کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔
-
شہدا کانفرنس کی انتظامیہ سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب
Dec ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۱ایران کے صوبے ایلام کے شہدا کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد کرنے والی انتظامیہ کمیٹی کے ارکان سے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے خطاب فرمایا۔
-
ایران کی انوکھی اور دلچسپ کشتی، ’’گورِش‘‘
Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۷ترکمن قوم میں ایک خاص کشتی رائج ہے جسے گورِش یا شال والی کشتی کہا جاتا ہے۔ یہ کشتی نرم زمین اور مٹی پر عمر کی مختلف سطح کے افراد کے درمیان کھیلی جاتی ہے۔ اس کشتی میں طاقت و توانائی سے زیادہ تیز رفتاری، پھرتیلی اور چستی کی اہمیت ہے۔ عام طور پر اس قسم کی کشتی ترکمن قوم میں شادی کے موقع پر لڑی جاتی ہے اور جیتنے والوں کو انعامات بھی دئے جاتے ہیں۔
-
موسم خزاں میں شہر ابیانہ کے خوبصورت مناظر
Nov ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۸موسم خزاں میں سر سبز و شاداب درخت زرد اور نارنجی صورت اختیار کرلیتے ہیں۔ اس موسم میں ایک خوبصورت سیاحت مقام صوبے اصفہان کا ایک چھوٹا سا شہر ابیانہ ہے اس موسم میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ابیانہ کا رخ کردی ہے۔
-
خادمین امام رضا(ع) کا بیماروں کو تحفہ
Nov ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۲حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے روضۂ اقدس کے خادموں نے تہران کے بقیۃ اللہ الاعظم (عج) اسپتال میں زیر علاج بیماروں کی عیادت کی اور بیماروں کو روضۂ امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے تبرکات کا ہدیہ پیش کیا، اس موقع پر درود و سلام کے ذکر کےساتھ اسپتال کے میڈیکل عملے نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔
-
صوبہ ایلام میں سوگ کےایام کےروایتی مراسم (چمر)
Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۴ایران کے صوبے ایلام کے تین ہزار شہداء کی یاد میں منائے جانے والے مراسم میں اس صوبے کے روایتی چمر مراسم کا انعقاد کیا گیا، یہ مراسم سوگواری کے ایام میں منعقد کیئے جاتے ہیں اور قدیم ایام سے اس صوبے میں رائج ہیں۔
-
ایران کے شہر رود سر میں ہیوی گاڑیوں کی آف روڈ ریلی
Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۰ایران کے شہر رود سر میں ہیوی گاڑیوں کی تیسری آف روڈ ریلی کے مقابلے ہوئے ، ان مقابلے کا انعقاد ہفتۂ بسیج کے موقع پر رود سر شہر کی گاڑیوں کی یونین کے تعاون سے ہوا۔
-
بچوں کی حاضری کے ساتھ اسکول کھل گئے
Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۱ایران کی وزارت تعلیم و تربیت کی جانب سے پرائمری اور میڈل اسکولوں کو بچوں کی حاضری کے ساتھ کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے بعد دو ماہ کی تاخیر سے 22 نومبر 2021 سے اسکول کھولے گئے ہیں۔ سماجی فاصلے کی پابندی اور کورونا ایس او پیز کو یقینی بنانے کے لئے اسکول انتظامیہ کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔