-
تہران میں بیس مہینے بعد نماز جمعہ کا انعقاد
Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۵ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بیس ماہ بعد پہلی بار دارالحکومت تہران کی مرکزی نماز جمعہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت کے بعد مارچ دوہزار انیس میں تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کا انعقاد روک دیا گیا تھا۔ تاہم اب نیشنل کورونا کنٹرول ہیڈ کوارٹر نے ملک گیر ویکسی نیشن مہم کی کامیابی بعد، تہران میں نماز جمعہ کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔
-
صہیونی فوجیوں کاجشن ولادت پیغمبرکی تقریب پرحملہ
Oct ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۷غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مرکز میں واقع باب العامود کے علاقے میں جشن عید میلاد نبی ص کی تقریب پر حملہ کردیا ، غاصب اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 130 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جبکہ صہیونی فوجیوں نے اپنی اس وحشیانہ کاروائی کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔
-
تہران میں پینتیسویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز
Oct ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۹تہران میں پینتیسویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس کا نعرہ ”اسلامی اتحاد، صلح اور تفرقہ سے پرہیز“ ہے۔ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز پینتسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، مسلم امہ کے درمیان اتحاد کے لیے، اس کانفرنس کے بانی آیت اللہ تسخیری اور شہید قاسم سلیمانی کی عملی کوششوں کی قدردانی کی۔ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ کوئی اختلاف کی بات اپنی زبان سے نہ کہی جائے اور قلم کی حرمت کا خیال رکھا جائے۔
-
تہران میں جشن آغاز امامت امام زمانہ (عج)
Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۷دارالحکومت تہران کے امام حسین اسکوائر میں عید بیغت کے عنوان سے جشن آغاز امامت صاحب الزمان عج کا انعقاد ہوا۔
-
گرگان میں شیعہ و سنّی علماء کی شرکت کےساتھ سیمینار کا انقعاد
Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۲ایران کے شہر گرگان میں مدرسۂ علمیہ امام خمینی رح میں ہفتہ وحدت کی آمد کی مناسبت سے سیرت نبوی ص کے موضوع پر شیعہ و سنّی علمائے کرام کی شرکت کے ساتھ سیمینار منعقد ہوا جس میں علمائے کرام و دانشوروں نے سیرت نبوی کے موضوع پر تحقیقاتی مقالہ اور تقریریں کیں۔
-
مازندران میں ماہی گیری آغاز
Oct ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۲ایران کے صوبے مازندران میں 53 مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کے تقریبا 4200 ماہی گیروں نے 12 اکپوبر سے کیسپیئین سی میں ماہی گیری کا آغاز کردیا ہے کیسپیئین سی میں سالانہ 47 ٹن مچھلیاں شکار کی جاتی ہیں ، اس سمندر میں 15 قسم کی کاٹے والی مچھلیاں موجود ہیں۔
-
اہواز کے اسپتال میں اعضاء کی کامیاب پیوند کاری
Oct ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۱ایران کے صوبے خوزستان کے مرکز اہواز کے گلستان اسپتال میں 14 اکتوبر 2021 بروز جمعرات ڈونیٹ کئے گئے اعضاء بدن کی کامیاب پیوند کاری انجام پائی، یہ اعضاء ایک 29 سالہ نوجوان کی برین ڈیتھ کے بعد ہدیہ کیئے گئے اور ہدیہ کیئے گئے اعضاء کی دو بیماروں میں کامیاب پیوندکاری کی گئی۔
-
قم میں شہادت امام عسکری ع کے موقع پرعزاداری کا انعقاد
Oct ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۹ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے روضۂ اقدس میں یوم شہادت امام عسکری ع کے موقع پر مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں زائرین اور شہر کی انجموں نے شرکت کی اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔
-
وطن پہنچنے پر ایرانی پہلوانوں کا فقید المثال استقبال
Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۴کشتی کے عالمی مقابلوں میں عالی شان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وطن پہنچنے پر تہران کے امام خمینی (رح) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی پہلوانوں کا عالیشان استقبال کیا گیا۔
-
آسمان ولایت 1400 فضائی مشقیں
Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۳ایران کے ایر ڈیفینس مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے کہا ہے کہ آسمان ولایت ۱۴۰۰ نامی فضائی مشقوں میں جوشن اور خاتم دفاعی سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا اور ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے بتایا ہے کہ آسمان ولایت ۱۴۰۰ نامی فضائی مشقوں میں اصل مرحلہ جوشن اور خاتم دفاعی سسٹم کا کامیاب تجربہ تھا اور اس تجربے میں ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔