-
صوبہ ھرمزگان میں کرونا وائرس کے خلاف میڈیکل خدمات انجام دینے والے تیسرے شہید کی تدفین
Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۳لیلا بہمن زادہ 1972عیسوی میں ایران کے شہر بندر عباس میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک بیٹے اور بیٹی کی ماں تھیں۔ 21 سال تین ماہ تک میڈیکل شعبے میں خدمات انجام دیں اور صوبہ ھرمزگان میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن میں خدمات انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور 24 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ان کی تدفین ہوئی۔
-
آخری لمحہ تک
Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۸ان دنوں کرونا وائرس کی وباء کے ساتھ ہی نرسوں اور ڈاکٹروں کا ذکر پہلے سے زیادہ کیا جارہا ہے کیونکہ آج کل نرسنگ اور میڈیکل اسٹاف کے افراد دفاع مقدس کے مجاہدوں کی مانند زندگی کے آخری لمحہ تک ، کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔
-
عراقی وزیر اعظم کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۵منگل کی شام عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اپنے وفد کے ہمراہ حسینیہ امام خمینی گئے اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
کورونا کے معصوم شکار۔ تصاویر
Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۸رائج افواہوں اور غلط تصورات کے بالکل برخلاف کمسن بچے بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس گیلری میں تہران میں واقع بچوں کے ایک اسپتال ’’مفید‘‘ میں مبتلا ہونے والے بچوں کی کچھ تصاویر لی گئی ہیں۔
-
نیتن یاھو کے خلاف صیہونیوں کا مظاہرہ
Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۶مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں مکینوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو کی اقتصادی اور صحت سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
-
کھارے پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرنے والے کارخانے کا افتتاح
Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۳:۳۰ایران کے صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر بندرعباس میں صدر جمہوریہ ڈاکٹر روحانی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے واٹر فلٹرنگ پلانٹ کے دوسرے فیز کا افتتاح کیا۔
-
جیریا، ایک بستی جہاں پورے خاندان کا ایک ہی مشغلہ ہے
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۰جیریا اور ساروق ایران کی دو دیہی بستیاں ہیں جہاں کے ہینڈ میڈ قالین عالمی شہرت کے حامل ہیں۔ پیش خدمت گیلری میں جیریا بستی کے خاندانی مشغلے یعنی قالین کی بنائی پر ایک طائرانہ نظر ڈالی گئی ہے۔
-
مسجد اعظم، اسلامی و ایرانی معماری کا عظیم شاہکار
Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۱ایران کے مذہبی شہر قم میں واقع مسجد اعظم ملک کی معروف اور اسلامی و ایرانی معماری کے لحاظ سے مایۂ ناز مساجد میں شمار ہوتی ہے۔ اس کا کل رقبہ بارہ ہزار اسکوائر میٹر میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ مسجد بنت فرزند پیغمبر حضرت فاطمہ معصومہ (ع) کے روضۂ اقدس کے جوار میں واقع ہے جسے عالم تشیع کے معروف فقیہ اور مرجع آیت اللہ العظمیٰ بروجردی نے تعمیر کروایا تھا۔ دور حاضر میں نماز جماعت کے ساتھ ساتھ حوزۂ علمیہ قم کے بہت سے فقہا اور مراجع کے دروسِ خارج اسی مسجد میں منعقد ہوتے ہیں۔
-
تہران ایئرپورٹ، پروازوں کو ڈس انفیکٹ کرتا ہوا میڈیکل اسٹاف
Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۱ان دنوں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ممالک میں پروازوں کو اڑنے سے پہلے ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے اور اس قاعدے سے تہران بھی مستثنیٰ نہیں ہے۔ شہر کے مہرآباد ایئر پورٹ پر میڈیکل ٹیم ہر پرواز سے قبل طیاروں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ترغیب بھی دلاتی ہے۔
-
اراکین پارلیمنٹ سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۵رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی صبح ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ آپ نے فرمایا کہ ایران کے عوام اسلامی نظام کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ آپ نے پارلیمنٹ کو عوام کی امیدوں اور توقعات کا مظہر قرار دیا اور ملک کے اندر وسیع توانائیوں اور مستحکم انفراسٹرکچر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ساری موجودہ مشکلات قابل حل ہیں۔