-
ہتھیار / کارٹون
Mar ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۴:۵۹انٹرنیٹ موبائل اور سوشل میڈیا کہیں تباہ کن ہتھیار تو ثابت نہیں ہو رہے؟!! یاد رہے کہ ایسا ممکن ہے! یہ چیزیں اس لئے ہیں کہ انہیں ہوش و حواس اور پوری آگاہی کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے کچھ فوائد حاصل کئے جائیں۔کہیں ایسا نہ ہو یہ چیزیں ہمارے دل و دماغ پر حاوی ہو کر انہیں اپنا اسیربنا لیں! ورنہ یہ ہماری روح کے لئے ایک مہلک ہتھیار کا کام کرتے ہیں۔
-
یہ بھی جہاد کی اہم قسم ہے ۔ تصاویر
Mar ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۲ایران: اسلام نے جو جہاد کا تصور پیش کیا ہے وہ زندگی کے تمام شعبوں کے لئے ہے۔مگر افسوس کی بات ہے کہ جہالت، قدامت پرستی و نادانی کے پروردہ عقل و خرد کے اندھے تکفیری و وہابی جراثیم نے اسے صرف اسلحے میں محدود کر دیا ہے۔ ان تصاویر میں ہم کچھ رضاکار لوگوں کو دیکھ سکتے ہیں جو ایران کے دور افتادہ محروم علاقوں میں جاکر زندگی کے مختلف شعبوں میں سماج کے محروم طبقے کی خدمت کرتے ہیں۔
-
ایرانی دھوبی گھاٹ ۔ تصاویر
Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۵زنجان میں آثار قدیمہ میں شمار ہونے والا ایک دلچسپ سیاحتی مقام جسے ’’رختتشوی خانہ‘‘ کہا جاتا ہے۔اس مقام کی حال ہی میں تعمیر نو کی گئی ہے۔ یہ مقام دیکھ کر ماضی میں موجود پیشرفتہ ثفافت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔قدیم زمانے میں لوگ یہاں آکر اپنے کپڑے دھوتے اور اپنے بچوں کو نہلایا کرتے تھے۔
-
روشنی کے رنگ ۔ تصاویر
Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۸اصفہان میں زایندہ رود ندی پر بنے ایک تاریخی پل ’’خواجو پل‘‘ پر روشنی کے ذریعہ رنگ بکھیرے گئے۔
-
سبھی آدم کی اولاد ہیں ۔ تصاویر
Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۶ایران:اسلامی انقلاب کی برکتوں میں سے ایک یہ ہے کہ سماج کی مختلف صنف خاص طور پر حوزہ علمیہ سے تعلق رکھنے والے افراد ملک بھر میں رضاکارانہ طور پر رفاہی، فلاحی اور تعمیری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور محروم علاقوں کے بہت سے تعمیری منصوبے انہیں افراد کے ہاتھوں انجام پاتے ہیں۔اس نیک کام میں اُس وقت چار چاند لگ جاتے ہیں جب ایران میں مقیم غیر ملکی طلبا بھی اس مہم میں شامل ہو کر محروم طبقے کے لئے خوشیوں کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
-
دیکھئے!ایسے ہوتے ہیں مہمان !!!
Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۰موبائل اور اس میں موجود سوشل میڈیا کے امکانات کے جہاں بہت سے فوائد ہیں وہیں پر ان چیزوں نے سب سے بڑا ستم یہ ڈھایا کہ جسم تو ملا دئے مگر دماغوں کو منتشر کر دیا۔اسی لئے بعض گھرانوں کے بزرگوں نے اسکے نقصانات کو بھانپتے ہوئے یہ کوشش کی کہ جب گھر کے افراد کہیں اکٹھا ہوں تو انہیں موبائل سے دور کر دیا جائے تاکہ آپس میں بیٹھ کر رشتوں کی مٹھاس کو محسوس کیا جا سکے۔
-
باپ کے جوار میں ماں کی خدمت ! ۔ تصاویر
Mar ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۰نجف ہو یا مشہد،دونوں جگہ حرم مبارک میں فاطمہ کا نام جلوہ نمائی کرتا نظر آتا ہے۔اس طرف نجف میں حضرت فاطمہ (س) سے موسوم ایک صحن کی تیاری کا کام زوروں پر ہے تو اُدھر مشہد میں بھی حضرت فاطمہ (س) موسوم ایک رواق تیار کیا جا چکا ہے جو آپکی ولادت کے روز خواتین کے لئے کھول دیا جائے گا۔نجف میں بھی زائرین کو صحن فاطمہ کا کام مکمل ہونے کا ویسے ہی انتظار ہے جیسے بچے اپنی ماں کا انتظار کرتے ہیں۔نیچے صحن اور رواق حضرت فاطمہ (س) کی کچھ تصاویر ملاحظہ کیجئے۔
-
وہ بازار جہاں لباسِ شرف بِکتا ہے ۔ تصاویر
Mar ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۲اسلامی اور عربی ممالک جہاں حوزات علمیہ موجود ہیں،وہاں پر کچھ ایسے بازار آپ کو نظر آجائیں گے جہاں وہ لباس فروخت کئے جاتے ہیں جنہیں سید المرسلین (ص) سے ایک نسبت حاصل ہے۔جو دوسرے عام لباسوں کے برخلاف پہننے والے کو شرف عطا کرتے ہیں۔ایسا ہی ایک بازار ایران کے مقدس شہر قم میں موجود ہے۔
-
ایران کی آبادی سات کروڑ نوے لاکھ سے زیادہ ہوگئی
Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۶ایران کے ادارہ شماریات کے سربراہ نے کہا ہے کہ دوہزار سولہ کی مردم شماری کے مطابق ایران کی کل آبادی سات کروڑ نوے لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
-
جشن نوروز کا عالمی فیسٹول کا آغاز
Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۲جشن نوروز کا عالمی فیسٹول، تہران کے شہر آفتاب فیسٹول سینٹر میں شروع ہو گیا۔