-
فضول نگاہ! ۔ پوسٹر
Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۸مرسل اعظم، حضرت ختمی مرتبت صلی الله علیه و آله کا ارشاد گرامی ہے: إیّاکُم وَ فُضولَ النَّظَرَ فَإنَّهُ یَبذُرُ الهَوَی وَ یُوَلِّدُ الغَفلَۃَ; فضول نگاہ سے پرہیز کرو، کیوں وہ ہوس کا بیج بوتی اور غفلت کا سبب بنتی ہے۔ (بحارالانوار ج69 ص19)
-
پاک نگاہیں نیک خصلتوں کی پیش خیمہ۔ پوسٹر
Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۴انسان کی نگاہیں اسکے کردار میں بڑا مؤثر کردار رکھتی ہیں، کردار کے پاکیزہ یا ناپاک ہونے میں انسانی نگاہوں کا بڑا دخل ہے۔ اسی حقیقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امیر المومنین علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: جس کی نگاہیں پاک ہوں،اسکی خصلتیں اچھی ہو جاتی ہیں۔ (میزان الحکمہ، ج۱۲، ص۲۳۵)
-
حضرات امین (ص) و صادق (ع) کی آمد مبارک ہو!
Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۰رحمت مجسم، شفیع امم، سرتاج دوعالم، حبیب کبریا، سرتاج انبیا حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت مبارک ہو۔
-
گناہ کی بھرپائی کیسے کی جائے؟ ۔ پوسٹر
Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۰پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: اِتَّقِ اللَّهَ حَیثُما کُنتَ وَ أتبَع السَّیِّئَهَ الحَسَنَهَ تَمحُها وَ خالِقِ النّاسَ بِخُلقٍ حَسَنٍ؛ ہر حال میں خدا کا خوف اپنے دل میں رکھو اور گناہ کے بعد کار خیر کرو تاکہ وہ اسے محو کر سکے اور لوگوں کے ساتھ نیک اخلاق سے پیش آؤ۔ (نہج البلاغہ؛ حدیث ۱۶۳)
-
جو بوگے وہی کاٹو گے۔ پوسٹر
Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۱ہمارے یہاں ایک معروف کہاوت ہے کہ ’جو بوگے وہی کاٹو گے‘ یہ درحقیقت محض ایک کہاوت نہیں بلکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زبان مبارک سے نکلی وہ حقیقت ہے جس میں بشر کو خبردار کرتے ہوئے اُسے دعوت عمل دی جا رہی ہے اور متنبہ کیا جا رہا ہے کہ یاد رکھو! تمہیں دنیوی زندگی میں وہی ملے گا جس کے مقدمات تم نے خود اپنے عمل سے فراہم کئے ہوں گے اور آخرت میں بھی وہی حاصل ہوگا جو دنیا میں تم اپنے نیک یا برے عمل کی شکل میں بو چکے ہو گے۔
-
بچوں کو خوش رکھنے کا ثواب۔ پوسٹر
Oct ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۲نبی رحمت، ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: جو شخص بچوں کو خوش کرتا ہے، خدائے سبحان روز قیامت اُسے شاد و مسرور کرتا ہے۔ (کافی، ج۶، ص۴۹)
-
فرزند رسول امام مہدی (عج) کی مخصوص زیارت ۔ متن+آڈیو
Oct ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۳روز جمعہ سے مخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی زیارت ملاحظہ کیجئے۔
-
مومن کی علامتیں ۔ پوسٹر
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۶امام حسن عسکری علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: مومن کی پانچ علامتیں ہیں؛ 1۔ 51 رکعت نماز کا بجالانا، ۲۔زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام (کرنا یا پڑھنا)، ۳۔دائیں ہاتھ میں انگوٹھی کا پہننا، ۴۔خاک پر سجدہ کرنا، ۵۔بلند آواز سے بسم اللّه الرّحمن الرّحيم کا پڑھنا۔
-
عالم بشر کا نقطۂ اتحاد، حسین (ع)! ۔ ویڈیو
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۷سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی ذات گرامی ایک مقناطیس کی مانند دنیا بھر سے حریت پسندوں کو کھینچ کر اپنے گرد اکٹھا کر لیتی ہے۔اس سلسلے میں ایک مختصر مگر شاندار ویڈیو کلپ ملاحظہ فرمائیے۔
-
زیارت اربعین / ویڈیو + آڈیو
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۸زیارت اربعین وہ زیارت ہے جو امام حسین (ع) کے چہلم کے دن یعنی بیس صفر کو پڑھی جاتی ہے-