-
شہر قزوین میں عزاداری شام غریباں کے مراسم
Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۷ایران کے شہر قزوین میں امام زادے اسماعیل کے روضۂ اقدس میں مجلس شام غریباں کا انعقاد کیا گیا جس میں کرونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کی گئی ، مجلس سے حجت الاسلام شیخ رضا سبحانی نیا نے خطاب کیا جبکہ مرثیہ خوانی ذاکر اہل بیت ع نے کی۔
-
کربلائے معلی میں مراسم ظہرعاشورا
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۷عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں بین الحرمین یعنی حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے حرم کے درمیان ظہر عاشورا کے مخصوص مراسم انجام پائے ، جس میں دسیوں لاکھ زائرین نے غم و اندوہ کے عالم میں شرکت کی۔ جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ غیر ملکی عزادار بھی ماہ محرم کے پہلے عشرے میں کربلائے معلی میں موجود تھے۔
-
افغانستان پر طالبان کا کنٹرول تصاویر کے آئینہ میں
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۸طالبان گروہ کی کابل میں داخلے اور اس شہر کے کنٹرول کی تصاویر۔
-
ایران میں عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کے اجتماعات
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۲آج محرم الحرام ۱۴۴۳ ہجری کے پہلے جمعے کو دنیا بھر کے ۴۵ ممالک میں سات ہزار سے زائد مقامات پر عالمی یوم علی اصغر منایا گیا۔ ایران بھر میں بھی اس دن کی خصوصی مجالس کا کورونا پروٹوکول کے ساتھ اہتمام ہوا جس میں دسیوں ہزار مائیں اپنے شیرخوار اور کمسن بچوں کے ہمراہ شریک ہوئیں اور انہوں نے ایک بار پھر مقصد حسینی کے تحت اپنے بچوں کی پرورش کرنے اور انہیں امام زمانہ (عج) کا سپاہی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
تہران؛ انجمن ریحانهالنبی(ع) کے زیراہتمام مجالس
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۶تہران میں امامزادہ صالح کے روضۂ میں انجمن ریحانهالنبی(ع)کے زیراہتمام عشرہ مجالس منعقد کی جارہی ہیں ان مجالس سے حجت الاسلام سیدحسین مؤمنی خطاب فرمارہے ہیں جبکہ نوحہ خوانی محمدحسین پویانفر کررہے ہیں، ان مجالس میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔
-
تہران میں محرم الحرام کی پہلی شب کی عزاداری کے مناظر
Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۸1443 ہجری قمری کے محرم الحرام کی پہلی شب عاشقان اہل بیت علیہم السلام نے کرونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سرور و سالار شہیدان حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی مجلس منعقد کیں جس میں سماجی فاصلے کی رعایت کے ساتھ عزاداروں نے شرکت کی۔
-
روضۂ امام رضاع کے گنبد کےعلم کی تبدیل کے مراسم
Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۲محرم الحرام کی چاند رات مشہد المقدس میں روضۂ امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے گنبد کے علم کی تبدیلی کے روائتی مراسم منعقد ہوئے، اس موقع پر مشہد کے تبلیغات اسلامی ادارے کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے خطاب کیا جبکہ حاج علی ملاِئکه نوحہ خوانی کی۔
-
شیراز میں گرایی برادران کا شاندار استقبال
Aug ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۹ٹوکیو اولمپک 2020 میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے محمد علی اور محمد رضا گرایی کا آبائی شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ایرانی پہلوان رضا گرائی نے ٹوکیو اولمپک میں اپنے وطن کا نام روشن کرتے ہوئے ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ محمد رضا گرایی نے ۶۷ کلوگرام کی گیٹیگری میں اپنے یوکرینی حریف کو باآسانی شکست دے کر سونے کا چمچماتا ہوا تمغہ اپنے نام کیا۔
-
ٹوکیو اولمپک میں شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے والے"جواد فروغی" کی یادگاری تقریب
Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۰ٹوکیو اولمپک میں شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے والے "جواد فروغی" کی یادگاری تقریب بدھ 04 اگست 2021 کو منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی اور جواد فروغی کے اس عظیم کارنامہ کو سراہا۔
-
تہران میں غیرملکی شخصیات کی ڈاکٹررئیسی سے ملاقاتیں
Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۹صدر ایران کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچنے والے مہمانوں نے ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔