عراق داعش کے خلاف کاروائياں جاری
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
-
عراق داعش کے خلاف کاروائياں جاری
عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عراقی قوم داعش کے مقابلے میں داخلی توانائيوں پربھروسہ کرنے پر زوردے رہی ہے۔
اس سلسلے میں داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی رضاکاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ عراق کے مغربی صوبے الانبار کے قبائل کے جوانوں کا ایک گروہ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد عوامی رضا کار فورس کے ساتھ ملحق ہوجائے گا اور اسی صوبے میں داعش کےخلاف سرگرم عمل ہوجائے گا۔قبائلی فورس کو شہر کے اندر سڑکوں پر نصب کئے گئے بموں کو ناکارہ بنانے کی ٹریننگ
دی گئي ہے۔
واضح رہے۔ ادھر عراق کے مختلف علاقوں سے داعش کو نکالنے کے لئے عوامی
فورس کی حمایت سے عراقی فوج کی کاروائياں جاری ہیں۔
یاد رہے عراقی فوج اورعوامی
فورس نے اب تک دہشت گردوں کے مقابل بے شمارکامیابیاں حاصل کی ہیں۔
عراق کے وزیر
دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں موصل کو دہشتگردوں سے صاف کرنے کا کام
بیرونی افواج کی مدد کے بغیرانجام دیا جائے گا۔ خالد العبیدی نے قومی الائنس کے
نمائندے سالم المسلماوی سے ملاقات میں کہا ہے کہ
شمالی صوبے نینوا کے صدرمقام شہرموصل کو آزاد کرانے کی کاروائياں عراقی
فورسز ہی انجام دیں گي۔
خالد العبیدی نے
الرمادی میں عراقی فوج کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے
دہشتگردوں کو شدید جانی اورمالی نقصان پہنچایا ہے اورسامرا کے مختلف علاقوں میں
ان کی رسد کے راستے بند کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ادھرعراقی فوج کے ایک سینئرکمانڈرنومان
الزوبعی نے کہا ہے کہ شہر رمادی کے البغدادی اور حدیثۃ علاقوں میں جاری جھڑپوں میں
ایک سو بارہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
عراق کے سابق وزیراعظم نوری مالکی نے خبردارکیا ہےکہ بعض ممالک عراق میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
نوری مالکی نے
کہا کہ بعض لوگ مذہبی اورقومی شخصیتوں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے
اس سازش کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پرتاکید کی۔ نوری مالکی نے عراق میں بعض ملکوں
کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو ٹکڑے کرنے کی ان ملکوں کی سازش کا
بھرپور طرح سے مقابلہ کیاجانا چاہیے۔
نوری مالکی نے ملک کی تبدیلیوں میں عراقی
قبیلوں کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قبائل نے ہمیشہ کٹھن حالات میں
حکومت کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے عراق کے تمام طبقوں کے درمیان اتحاد پر تاکید کی۔
ادھرعراق کے صدر نے کہا ہے کہ بغداد کی سکیورٹی کو ملک کے سکیورٹی پلان میں اولین
ترجیح حاصل ہے۔
فواد معصوم نے عراق کے وزیر داخلہ سے ملاقات میں پورے ملک بالخصوص
بغداد کے سکیورٹی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے دارالحکومت کی سکیورٹی یقینی بنائے
جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ انہوں نے عراق کے تمام سیاسی گروہوں اورعراقی قوم کے
اتحاد پرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سیاسی عمل آئين کے مطابق برقرار رہنا
چاہیے۔ صدر فواد معصوم نے عوامی مطالبات پورے کئے جانے اور موجودہ بحران کے حل پر
تاکید کی۔
ٹیگس