فلسطینی مجاہدین سے خوفزدہ اسرائیلی فوجی کا ویڈیو ضرور دیکھئیں
https://urdu.sahartv.ir/news/dif-i333942-فلسطینی_مجاہدین_سے_خوفزدہ_اسرائیلی_فوجی_کا_ویڈیو_ضرور_دیکھئیں
آج کل سوشل میڈیا پر صیہونی فوجی کا ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ غزہ پٹی سے لگی مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر جانے اور مزاحمت کاروں سے لڑنے سے انکار کر رہا ہے۔  
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی مجاہدین سے خوفزدہ اسرائیلی فوجی کا ویڈیو ضرور دیکھئیں

آج کل سوشل میڈیا پر صیہونی فوجی کا ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ غزہ پٹی سے لگی مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر جانے اور مزاحمت کاروں سے لڑنے سے انکار کر رہا ہے۔  

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دکھایا جا رہا ہے کہ مذکورہ صیہونی فوجی کو ایک افسر کھینچ رہا ہے جو غزہ پٹی کی سرحد پر جانے سے انکار کر رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں فوجیوں کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی صاف سنائی دے رہی ہے۔

فوجی افسر کہتا ہے چلو بس میں سوار ہو

فوجی کہتا ہے، میں نہیں جاؤں گا، میں نہیں جاؤں گا۔

فوجی افسر : جاؤ بس میں سوار ہو، ہم ان سے (فلسطینوں) سے طاقتور ہیں۔

فوجی : میں غزہ کی سرحد پر نہیں جاؤں گا، میں مرنا نہیں چاہتا۔

فوجی افسر: میں تم سے کہہ رہا ہوں، تمہیں جانا ہی ہ، ان کے (فلسطینوں) پاس پتھر ہیں لیکن تمہارے پاس ہتھیار ہیں۔

فوجی : وہ نہ تو موت سے ڈرتے ہیں اور نہ ہتھیاروں سے، میں مرنا نہیں چاہتا۔