عا لمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گراوٹ جاری
Jan ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
عا لمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچھلے بارہ سال کے دوران اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ہمارے نمائند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل بتیس ڈالر سولہ سینٹ فی بیرل کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے جو پچھلے بارہ سال میں تیل کی نچلی ترین قیمت ہے۔ اس سے قبل سن دوہزار چار میں خام تیل کی قیمت بتیس ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ سے اس کی معاشی ترقی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جو تیل کی طلب اور قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور تیل کا سب سے بڑا صارف شمار ہوتا ہے۔