امریکہ کو اقتصادی جنگ میں بھی شکست ہوگی: صدر مملکت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455714-امریکہ_کو_اقتصادی_جنگ_میں_بھی_شکست_ہوگی_صدر_مملکت
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ کو جس طرح فوجی جنگ میں شکست ہوئی ہے اࣳسی طرح اقتصادی جنگ میں بھی شکست ہوگی۔
(last modified 2026-08-26T13:54:45+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کو اقتصادی جنگ میں بھی شکست ہوگی: صدر مملکت

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ کو جس طرح فوجی جنگ میں شکست ہوئی ہے اࣳسی طرح اقتصادی جنگ میں بھی شکست ہوگی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج وزیر خزانہ سید علی مدنی، مرکزی بینک کے گورنر عبدالرضا ہمتی اور اقتصادیات کے یونیورسٹی پروفیسروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ ہم مسائل کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن امریکہ کے اقتصادی دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔

امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کے اعلان کے بعد، مرکزی بینک میں ہونے والی اس میٹنگ میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم استقامت و پائیداری جاری رکھیں گے اور جس طرح امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی جارحیت اور جنگ میں شکست ہوئی ہے اࣳسی طرح اقتصادی جنگ میں بھی شکست ہوگی۔  

تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں موجودہ حالات میں ملک کی اقتصادی، مالیاتی اور زرمبادلہ سے متعلق پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ماہرین اقتصادیات نے امریکہ کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے، تجاویز پیش کیں۔

صدر ایران نے اس میٹنگ میں عوام کے ساتھ صراحت اور صداقت کے ساتھ گفتگو کرنے نیز اقتصادی مسائل شفافیت کے ساتھ بیان کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انھوں  نے کہا کہ ہم مذاکرات اور تفاہم کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں لیکن اقتصادی دباؤ کا جس طرح اب تک ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، اࣳسی طرح استقامت وپائیداری جاری رکھیں گے۔

 صدرمملکت نے کہا کہ ہمارے اقتصادی اداروں نے اقتصادی جنگ کے مقابلے کی پیش بندی اور تیاری کررکھی ہے اور جس طرح فوجی جنگ میں، ہماری مسلح افواج کی شجاعت اور عوام کی حمایت سے امریکہ کو شکست ہوئی اور وہ اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہ کرسکا، اࣳسی طرح اقتصادی جنگ میں بھی اࣳس کو شکست کا ہی سامنا ہوگا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel