ہندوستان، ایران سے وسیع پیمانے پر تیل کی خریداری کا اعلان
Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ ایران سے بڑے پیمانے تیل خرید ے گا۔
ہندوستان کی نیشنل آئل کمپنی نے اپنے ایک بیان میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران سے بڑے پیمانے پر تیل خریدیں گے جس کے لئے کوئی حد معین نہیں ہو گی۔ نیشنل آئل کمپنی کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی تیل کی قیمت بھی وہ ڈالر میں ادا کرے گی۔ ہندوستان کی نیشل آئل کمپنی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایران پر لگی پابندیوں کے خاتمے کے اعلان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔