ہندوستان، ایران سے وسیع پیمانے پر تیل کی خریداری کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i207294-ہندوستان_ایران_سے_وسیع_پیمانے_پر_تیل_کی_خریداری_کا_اعلان
ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ ایران سے بڑے پیمانے تیل خرید ے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان، ایران سے وسیع پیمانے پر تیل کی خریداری کا اعلان

ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ ایران سے بڑے پیمانے تیل خرید ے گا۔

ہندوستان کی نیشنل آئل کمپنی نے اپنے ایک بیان میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران سے بڑے پیمانے پر تیل خریدیں گے جس کے لئے کوئی حد معین نہیں ہو گی۔ نیشنل آئل کمپنی کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی تیل کی قیمت بھی وہ ڈالر میں ادا کرے گی۔ ہندوستان کی نیشل آئل کمپنی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایران پر لگی پابندیوں کے خاتمے کے اعلان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔