چین میں تیل کی کھپت میں مزید اضافے کا امکان
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i208858-چین_میں_تیل_کی_کھپت_میں_مزید_اضافے_کا_امکان
چین کا تیل پر انحصار مزید بڑھنے کا امکان پایا جاتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • چین میں تیل کی کھپت میں مزید اضافے کا امکان

چین کا تیل پر انحصار مزید بڑھنے کا امکان پایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کا درآمدی تیل پر انحصار ساٹھ فیصد بڑھ گیا ہے۔ جبکہ اس انحصار میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ چین میں گزشتہ سال تیل کی کھپت میں چار اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ مجموعی کھپت میں اضافے کا تناسب چھے اعشاریہ چھے صفر فیصد ہے۔

چائنا اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرج انسٹیٹیوٹ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ دو ہزار سولہ میں چین کا تیل پر انحصار باسٹھ فیصد بڑھے گا اور تیل کی طلب میں سات اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہو گا کیوں کہ چین میں موٹر کاروں کی تعداد اور شہری علاقوں میں اضافہ ہو گا جس کی وجہ سے ریاست تیل کے ذخائر بڑھائے گی۔ چین، دنیا میں تیل کی خریداری کرنے والا بڑا ملک ہے۔

واضح رہے کہ وافر مقدار میں سپلائی کی وجہ سے عالمی مارکٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔